آئی اے این ایس
ہندوستان میں ابھی تک ایبولا وائرس کا کیس درج نہیں ہوا ہے اور حکومت اس کے انسداد کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے۔ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہندوستان میں ابھی تک ایبولا کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔ ہرش وردھن نے کہا کہ حکومت تمام اقدامات کررہی ہے اور وائرس سے متاثرہ تمام افریقی ملکوں سے آنے والے افراد پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے ۔ ایبولا سے متاثرہ ملکوں میں تقریباً45.000ہندوستانی مقیم ہیں۔ وزیر صحت نے حال ہی میں لوک سبھا کو مطلع کیا تھا کہ ایبولا سے متاثرہ ملکوں میں مقیم ہندوستانیوں کی ہندستان لوٹنے کے امکانات ہیں۔ مغربی آفریقہ میں ایبولا وائرس کی وبا پھیلنے کے سبب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے بین الاقوامی صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے دو روزہ ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایبولا کے بین الاقوامی پھیلاؤ کو روکنے ایک مربوط بین الاقوامی رد عمل ضروری ہے۔ اس نے مغربی افریقہ میں ایبولا وبا پھیلنے کو غیر معمولی واقعہ قرار دے کر دیگر ملکوں کے لئے جوکھم قرار دیا۔
No Ebola case in India: Harsh Vardhan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں