آئی اے این ایس
سابق سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ جو یہاں اپنے مکان میں گر پ ڑے تھے کوما میں چلے گئے اور ان کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے ۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ 76سالہ جسونت سنگھ کو انتہائی نازک حالت میں رات ایک بجے آرمی (ریسرچ اینڈ ریفرل) ہسپتال لایا گیا ۔ ان کے سر پر زخم تھا ۔ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ جسونت سنگھ کے ارکان خاندان مسٹر سنگھ کو جو مکان میں فرش پر پڑے ہوئے تھے، بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے کر آئے ۔ ہسپتال میں طبی جانچ پر پتہ چلا کہ وہ کوما میں ہیں۔ فوری طور پر سرکاسی ٹی اسکیان کیا گیا ، جس سے پتہ چلا کہ دماغ میں خون جم گیا ہے ۔ انہیں جان بچانے والے آلات پر رکھا گیا ہے ۔ نیوردسرجنس کی ٹیم، ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جسونت سنگھ کے ارکان خاندان سے (فون پر) بات چیت کی اور سنگھ کی ’’جلد صحتیابی کی دعا کی‘‘۔ وزیر اعظم کے دفتر نے یہ بات بتائی۔ جسونت سنگھ اٹل بہاری واجپائی کے دوروزارت عظمیٰ میں دفاع فینانس اور امور خارجہ کی وزارتوں پر فائز رہے ۔ لوک سبھا کے لئے 5مرتبہ اور راجیہ سبھا کے لئے4مرتبہ منتخب ہوئے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں