تہذیبی ورثہ کی حامل یادگاروں کا تحفظ - میٹرو ریل پراجکٹ لاگت میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-27

تہذیبی ورثہ کی حامل یادگاروں کا تحفظ - میٹرو ریل پراجکٹ لاگت میں اضافہ

حیدرآباد
آئی اے این ایس
ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد لمٹیڈ ،میٹرو ریل پراجکٹ کی دو راہداریوں کے روٹ میں تبدیلی کا اندرون ایک ماہ جائزہ مکمل کرلے گا ۔ واضح ہو کہ حکومت تلنگانہ نے تہذیبی ورثہ کی حامل عمارتوں کے تحفظ کے لئے روٹ میں تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی۔ حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ روٹ میں تبدیلی سے پراجکٹ کی لاگت میں چند سو کروڑ روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد لمٹیڈکو دوراہداریوں کے روٹ میں تبدیلی کی ہدایت دی تھی ۔تاکہ تہذیبی ورثہ کی حامل یادگار عمارتوں کا تحفظ کیاجاسکے۔ این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ ریاستی اسمبلی کی عمارت اور سلطان بازار سے گزرنے والی راہداریوں کی روٹ میں معمولی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
واضح ہو کہ شہر میں72کلو میٹر طویل ایلی ویٹیڈ میٹرو ریل پراجکٹ کی تعمیر کا کام زوروشورسے جاری ہے ۔ یہ پراجکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی اساس پر تعمیرکیاجارہا ہے جس پر14132کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ یو این آئی کے بموجب چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی درخواست پر اسمبلی کے سامنے اور معظم جاہی مارکٹ پر میٹروریل روٹ میں تبدیلی سے پراجکٹ کی لاگت میں چند سو کروڑ روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔ این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ روٹ میں تبدیلی پر کمپنی اندرون ایک ماہ جائزہ کا کام مکمل کرلے گی ۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ یہ پراجکٹ72کلو میٹر طویل ہے تاہم حکومت تلنگانہ اس میں توسیع کا منصوبہ رکھتی ہے اور مستقبل میں 200کلو میٹر طویل میٹرو ریل کی تعمیر کے لئے کمپنی کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

Hyderabad Heritage & Heritage Structures
Metro rail project cost increases with CM KCR's requests

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں