چار نئے گورنروں کا تقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-27

چار نئے گورنروں کا تقرر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سابق چیف منسٹر اتر پردیش کلیان سنگھ کو گورنر راجستھان مقرر کیا گیا ہے ۔ مرکز نے مزید3بی جے پی قائدین کو مہاراشٹرا ، کرناٹک اور گورا کے گورنرس نامزد کیا ہے ۔ اسپیکر گجرات اسمبلی وجوبھائی والا کو گورنر کرناٹک مقرر کیا گیا ہے جہاں گورنر کے عہدہ پر حال ہی میں ایچ آر بھردواج نے اپنی میعاد مکمل کی ہے ۔ مرکزی وزیر سی ایچ ودیا ساگر راؤ ، گورنر مہاراشٹرا ہوں گے ۔ اس عہدہ سے کے شنکر نارائنن نے گزشتہ اتوار کو مستعفیٰ دیا تھا ۔ راؤ ،نارائنن کی جگہ لیں گے جنہیں قبل ازیں گورنر میزورم مقرر کیاجاچکا ہے ۔سابق صدر بی جے پی مہیلا مورچہ مردولاسنہا(71سالہ) کو گورنرگوا مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ بی وی وانچو کی جگہ لیں گی ۔ وانچو ان گورنروں میں سے ہیں جن سے مرکز میں حکومت کی تبدیلی کے بعدمستعفیٰ ہوجانے کی خواہش کی گئی ہے ۔راشٹر پتی بھون کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب82سالہ کلیان سنگھ ، جئے پور می اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے ۔ یہ عہدہ جاریہ ال کے اوائل میں مارگریٹ الوا کے ریٹائر منٹ کے سبب خالی ہوا ہے۔ کلیان سنگھ ،ماضی میں دو مرتبہ یوپی کے چیف منسٹر رہ چکے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے انہیں24اکتوبر1994کو ایک دن کے لئے خاطی قرار دیاتھا۔ بابری مسجد کی حفاظت کا تیقن دینے کے وعدہ کی خلاف ورزی پر انہیں خاطی قرار دیا گیاتھا۔ سنگھ دو مرتبہ بی جے پی سے نکل گئے تھے لیکن بعد میں بی جے پی سے دوبارہ وابستہ ہوگئے ۔ 76سالہ وجو بھائی والا ، بنگلور میں بحیثیت گورنر کرناٹک اپنے عہدہ کا جائزہ لیں گے ۔ وہ وزیر اعظم نریندر ودی کے بااعتماد رفیق ہیں ۔ سال گزشتہ جنوری میں گجرات اسمبلی کے لئے منتخب ہونے سے قبل انہوں نے(ریاستی) مودی حکومت میں وزیر فینانس کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ماضی میں ودیا ساگر راؤ، واجپائی حکومت میں بحیثیت منسٹر آف اسٹیٹ برائے امور داخلہ خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ وہ نئی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔69سالہ ودیا ساگرراؤ بااعتبار پیشہ ایک وکیل ہیں ۔وہ آندھر اپردیش اسمبلی کے لئے 3بار منتخب ہوئے ۔ وہ ریاستی اسمبلی میں بی جے پی لیڈر تھے ۔ مردولا سنہا ایک ممتاز ہندی ادیبہ ہیں اور 12کتابوں کی مصنفہ ہیں ۔ راج ماتا وجئے راجے سندھیا سے منسو ب ان کی ایک کتا ب کا نام’’ ایک تھی رانی ایسی بھی‘‘ ہے۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تقررات پر تاریخ جائزہ سے عمل ہوگا۔

New Governors for four States

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں