چوہان کا مودی کے ساتھ شہ نشین کی شراکت سے احتراز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-24

چوہان کا مودی کے ساتھ شہ نشین کی شراکت سے احتراز

ممبئی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ایک تقریب کے موقع پر سامعین کی جانب سے مودی ،مودی کے نعروں کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کو شہ نشین چھوڑ نا پڑا ۔ جس کو انہوں نے قبل از وقت اعلیٰ سطح کی منصوبہ بند سازش کا بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان جیسے واقعات کی تکرار نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد ہی مستقبل مین ہونے والی کسی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ نیز انہوں نے کہا کہ یہ تمام واقعات اعلی سطح کی منصوبہ بند سازشوں کے بعد ہی رونما ہوتے ہیں۔ مودی کو تقاریب کے مواقع پر وزراء اعلیٰ کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ نہیں کرنا چاہئے ۔نیز انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ مکمل تیقن حاصل ہونے کے بعد ہی تقاریب میں شرکت کریں گے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ شولا پور کی ایک تقریب میں چوہان کو ان کی تقریر کے دوران سامعین نے مودی مودی کے نعرے بلند کرتے ہوئے شہ نشین چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا ۔ جس کے بعد چوہان نے ناگپور کی ایک تقریب میں شرکت سے انکار کردیا جس میں وزیر اعظم نے ریاست کے دوسرے صدر مقام پر میٹرو ٹرین کے بشمول متعدد انفراسٹرکچر پراجکٹس کا افتتاح کیا۔ناگپور تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ محض ایک مرتبہ نہیں ہوا کہ اتفاقی کہتے ہوئے خاموشی اختیار کرلی جائے بلکہ قبل ازیں ہر یانہ اور جھار کھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بھی اسی طرح کے توہین آمیز واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی مودی کے حامیوں کی جانب سے مبینہ طور پر اس طرح کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم سیاسی جماعتوں میں ایک نئے رجحان کو دیکھ رہے ہیں کہ وزیر اعظم مختلف ریاستوں کے عوامی جلسوں میں شریک ہوتے ہیں جہاں جلسہ سے ایک مخصوص گروپ نمودار ہوکر وزراء اعلیٰ کو دوران تقریر رکنے پر مجبور کردیتا ہے ۔ تقریب میں موجود گووا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نے بھی اس طرح کے واقعات پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ تو مودی جی کی جانب سے کی گئی منصوبہ بندی ہے اور نہ ہی کسی اور کی تیار کردہ سازش کا نتیجہ ہے بلکہ یہ عوام کی جانب سے ایک خراب طرز عمل کا ظہور ہے جو دوبارہ نہیں ہونا چاہئے ۔ شیو سینا کے صدر ادھوئے ٹھاکرے نے کہا کہ کسی بھی وزیرا علیٰ کی توہین نہیں کی گئی ہے بلکہ اس طرح کے واقعات کو بنیاد بنا کر سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کر نا ایک قدیم اور فرسودہ طریقہ کار ہے ۔ کسی کو بھی کسی وزیر اعلیٰ کی نہ توہین کرنی چاہئے اور نہ ہی اس طرح کے واقعات سے سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ٹھاکرے نے یہ بات کہی۔

After Hooda, Maha CM Prithviraj Chavan to avoid sharing dais with PM Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں