ممتا بنرجی کا سنگاپور دورہ - تجارتی وفد ساتھ ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-18

ممتا بنرجی کا سنگاپور دورہ - تجارتی وفد ساتھ ہوگا

کولکاتا
ایس این بی
وزیر اعلیٰ نے پرانی روایت کو توڑتے ہوئے اپنی غیر حاضری میں ریاست کے کام کاج کو دیکھنے کے لئے3وزرا پارتھو چٹر جی ، مدن مترا اور فرہاد حکیم کے نام کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آئندہ17سے 21اگست تک5دنوں کے لئے سنگا پور کے دورہ پر جارہی ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ریاست کے یہ وزراء ان کے کام کاج کو دیکھیں اور اگر ضرورت پڑی تو ان سے فون پر بات کریں گے ۔ اس سفر کا مقصد ریاست میں صنعت کے لئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے ۔ واضح ہو کہ اگر وزیر اعلیٰ غیر ملک میں ہیں تو ان کی جگہ پر کوئی سینئر یا بزرگ لیڈر کو عارضی وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔ اس حساب سے پاتھو چٹر جی کو یہ ذمہ داری ملنے کی بات تھی ۔ محاذی دور میں جب جیوتی باسو غیر ممالک کے دورے پر جاتے تھے تو ان کی جگہ عارضی وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالتے تھے ۔ ان دنوں سی پی ایم کے سینئر اور بزرگ لیڈر محمد امین بھی عارضی وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالتے تھے ۔ لیکن اس بار پارتھو چٹرجی ، فرہاد حکیم اور مدن مترا مل جل کر ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ دوسری طرف سیاسی حلقہ میں سوال کیے جارہے ہیں کہ تنہا پارتھو چٹر جی کو عارضی وزیر اعلیٰ کہ ذمہ داری کیوں نہیں دی گئی ۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مغربی بنگال میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے کل یعنی اتوار کو اپنے پہلے غیر ملکی دوسرے کے لئے سنگا پور روانہ ہورہی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ سینئر افسران اور تجارتی وفد سنگاپور کا دورہ کریں گے ۔ وزیر خزانہ امت مترا نے حال ہی میں کہا تھا کہ سنگا پور کے وزیر خارجہ کے شنمو گم نے ممتا بنرجی کو سنگا پور دورہ کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے اس دعوت کو قبول کرلی ہے ۔ مترا نے کہا کہ ممتا بنرجی اس موقع کا بہترین استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کریں گے۔ مترا نے کہا کہ ممتا بنرجی بہتر تعلقاتع استوار کرنے کے لئے سنگا پور کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گی ۔ یوم آزادی کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جو کوئی بھی بنگال میں صنعت لگانا چاہتا ہے ان کا بنگال میں استقبال ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سمسنگ اوررائمنڈس جلد ہی ہمارے ساتھ پارٹنر شپ میں کام شروع کرنیو الے ہیں۔

Mamata Banerjee to visit Singapore from August 17

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں