میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے مکمل نظام لازمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-09

میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے مکمل نظام لازمی

نئی دہلی
یو این آئی
راجیہ سبھامیں آج اراکین نے میڈیا کی آواز دبانے کی کوششوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس کی آزادی یقینی بنانے کے لئے مکمل نظام عمل قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تلگو دیشم پارٹی کے وائی ایس چودھری نے راجیہ سبھا میں میڈیا کی آزادی کو کنٹرول کرنے کے خلاف مختصر بحث شروع کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں کچھ مافیا میڈیا میں داخل ہوگئے ہیں اور وہ اپنے مخالفین کو نشانہ بنانے کے لئے میڈیا کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں دو چینلوں پر من مانے طریقے سے پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ شخصی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش ہے ۔ کچھ صنعتی گھرانوں کی سچائی اجاگر کرنے کی وجہ سے بھی میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ عدالت میں چلنے والے معاملوں کا بھی ذاتی مفاد کے تحت میڈیا ٹرائل کیاجارہا ہے ۔ کانگریس کے آنند بھاسکر راپول نے بھی تلنگانہ میں دو چینلوں پر پابندی لگانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں کہ میڈیا کی وہی بات بولے جو وہ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر لگام لگانے مساوی ہے اور حکومت کو ایسا نظام قائم کرنا چاہئے جس سے اطلاعات کا غیر جانبدارانہ اور منصٖانہ تبادلہ ہوسکے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں