جنتادل یو نے بائیں بازو سے اتحاد میں شامل ہونے کی اپیل کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-11

جنتادل یو نے بائیں بازو سے اتحاد میں شامل ہونے کی اپیل کی

نئی دہلی
یو این آئی
جنتا دل یو نے بہار میں کانگریس راشٹریہ جنتا دل کے ساتھ اپنے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شامل ہونے کا خیر مقدم کیا ہے اور بائیں بازو کی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ قومی جمہوری اتحاد کے خلاف اس اتحاد میں شامل ہوں۔ پارٹی کے ترجمان کے سی تیاگی نے بائیں بازو کی جماعتوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ 21اگست کو بہار اسمبلی کی دس نشستوں کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے نہ کریں بلکہ جنتا دل یو ،آر جے ڈی اور کانگریس کی حمایت کریں۔ مسٹر تیاگی نے یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج فرقہ وارانہ طاقتوں سے لڑنے کے لئے ضڑوری ہے کہ سبھی غیربی جے پی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آجائیں اور اس لئے بائیں بازو کو بھی الگ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہئے اور ہمارے اتحاد کی حمایت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انہیں عوامی مفاد میں فیصلہ کرنا چا ہئے ۔ مسٹر تیاگی نے کہا کہ میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ، ایم ایل کے رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں دس نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جنتا دل یو کے رہنما نتیش کمار نے پچھلے مہینے سی پی آئی کے رہنما اے بی پردھن سی پی ایم لیڈر سیتا رام یچوری اور پرکاش کرات سے ملاقات کرکے ایک وسیع تر محاذ بنانے کی اپیل کی تھی لیکن بائیں بازو کی جماعتوں نے اسمبلی کی دس نشستوں پر علحدہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ سی پی آئی (ایم ایل) نے ان دس نشستوں میں سے پانچ پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے تین اور سی پی آئی نے دو سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

JD-U alliance with the Left-wing appeal to join

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں