پی ٹی آئی
ہند۔ پاک خارجہ سکریٹری سطح ی بات چیت سے قبل کشمیر کے تمام علیحدگی پسند قائدین کو دہلی میں مشاورت کے لئے پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کی دعوت پر ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے اور بی جے پی اسے انتہائی بد بختانہ اور ایک پرانی چال قرار دیا ہے ۔ کانگریس نے کہا کہ یہ ایک عجیب صورتحال ہے کہ پاکستان کے ہائی کمشنر کے علیحدگی پسندوں کو اعزاز بخش رہے ہیں ۔ یہ مشاورت منگل کو دہلی میں ہوگی جس کے لئے حریت کانفرنس کے صدر نشین میر واعظ عمرفاروق ، سخت گیر گروپ کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی اور سینئر علیحدگی پسند لیڈر شبیر احمد شاہ کو جنہوں نے گزشتہ سال ایک تیسرا گروپ تشیل دیا تھا کود عوت نامے روانہ کئے گئے ہیں۔ موافق آزادی جے کے ایل ایف صدر نشین محمد یٰسین ملک کو بھی اس بات چیت کے لئے مدعو کیا گیا ہے ۔ بی جے پی ترجمان ایم جے اکبر نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی اس خیر سگالی کے ذریعہ ایک پرانی چال چلی گئی ہے ۔ یہ بدبختی کی بات ہے کہ پاکستان ایک ایسے وقت ماحول کو مشکل بنانے کا انتخاب کیا جب دونوں پڑوسی ملک کے درمیان بہت کچھ ہوسکتا ہے ۔ اسی دوران دفتر وزیر اعظم میں مملکتی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یہ اشارے دئیے جاتے ہیں کہ وہ ہندوستانی سرزمین پر علیحدگی پسندی کی حوصلہ افزائی کرنے کی راست یا بالواسطہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں جموں سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ جتیندر سنگھ نے کہا کہ معاملہ پاکستان کے ہاتھ میں ہے اور اسلام آباد پر حکمراں طبقہ کو چاہئے کہ ان کے مفادات میں بہتر فیصلہ کرے۔
کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن علیحدگی پسندوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے ۔ پاکستانی فوج سرحد پار عسکریت پسندوں کو بھیج رہی ہے ۔ آئی ایس آئی نے ہیرات میں ہندوستانی قونصل خانہ پر حملہ کیا۔ لیکن بی جے پی حکومت اچھے دن آگئے کا خواب دیکھ رہی ہے ۔ تیواری نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہ واقعی بڑی تعجب خیز صورتحال ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے کشمیری علیحدگی پسندوں کو مدعو کیا ۔ تیواری نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا این ڈی اے حکومت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کسی قسم کے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے ۔ ممتاز قانون داں رام جیٹھ ملانی نے جنہوں نے کل سری نگر میں شاہ سے ملاقات کی تھی، کہا کہ علیحدگی پسندوں کو مدعو کرنے ہائی کمشنر کا اقدام بے حد اچھی پیشرفت ہے ۔ اور انہیں قوی امید ہے کہ اس سے بہتر نتیجہ برآمد ہوگا ۔ جیٹھ ملانی کل کہا تھا کہ کشمیر کمیٹی اب بھی برقرار ہے اور اپنا کام کررہی ہے ۔ یہ کمیٹی2002ء میں تشکیل دی گئی تھی ۔ تاکہ علیحدگی پسندوں تک رسائی حاصل کی جاسکے ۔ جیٹھ ملانی نے کمیٹی کی قیادت بھی کی تھی۔
Invite to separatists by Pakistani High Commissioner
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں