فلسطینی عوام ہندوستانی حمایت کبھی فراموش نہیں کریں گے - فلسطینی سفیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-23

فلسطینی عوام ہندوستانی حمایت کبھی فراموش نہیں کریں گے - فلسطینی سفیر

نئی دہلی
یو این آئی
مملکت فلسطین کے سفیر شعبان حسن صدیق نے ہندوستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے فلسطینی کاز کی سرگرم حمایت کرتا آیا ہے اور اس کی یہ حمایت فلسطینی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ہندوستان فلسطینیوں کے ساتھ رہے گا اور انصاف کا پرچم بلند رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جو طویل عرصہ انہوں نے گزارا ہے وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔
فلسطین کے سفیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعیہ تقریب کے دوران کیا ۔ وہ ہندستان میں طویل عرصہ سے تعینات رہے ۔ یہ پروگرام اندو۔ عرب فریٹرنٹی کے نائب صدر انیس درانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عرب ممالک کے سفرا نے شرکت کی ۔ شعبان حسن صدیق طویل عرصہ سے ہندوستان میں فلسطین کے سفیر تھے انہی کے زمانہ سفارت میں فلسطین کے سفارت خانہ کی تعمیر اور افتتاح عمل میں آیا ۔ انڈو۔ عرب فریٹرنٹی فارم کے سکریٹری جنرل کے ایل ملہوترہ نے کہا کہ ہندوستان کے عوام نے ہمیشہ عربوں اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعلقات ایسے ہی مضبوط رہیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں