ملک کی مشرقی سرحد پر 6 آکاش میزائلوں کی تعیناتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-23

ملک کی مشرقی سرحد پر 6 آکاش میزائلوں کی تعیناتی

نئی دہلی
یو این آئی
چین کی جانب سے مسلسل ہورہی سرحد کی خلا ف ورزی اور حقیقی کنٹرول لائن( ایل اوسی) کے نزدیک اپنی فوجی طاقت بڑھائے جانے سے ہندوستان مستعد ہوگیا ہے ۔ کسی بھی طرح کے فضائی حملے کے خطرہ سے نمٹنے کے لئے ہندوستان نے بھی اپنی طاقت بڑھانے اور جدید ہتھیاروں کی تعیناتی کا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔ اسکے تحت ملک کی شمال مشرقی سرحدوں پر زمین سے ہوا میں مار کرنے کی اہل جدید آکاش میزائلوں کو تعینات کیاجائے گا ۔ دریں اثناء سرحد سے ملحق علاقوں میں سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رججو ہفتہ کولداخ کا دورہ کریں گے ۔
وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ فضائیہ کو ان میزائلوں کی سپلائی شروع کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شمال مشرق میں6آکاش میزائلیں تعینات کی جائیں گی جو ملک کی فضائی حدود میں در اندازی کرنے والے دشمن کے کسی بھی جنگی طیارے ، ہیلی کاپٹروں یا ڈرون طیاروں کو چند منٹوں میں مار گرانے کی اہل ہیں۔ یہ کسی بھی طرح کے موسم میں اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتی ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ نے شمال مشرقی سرحدوں کی حفاظت کے لئے تیج پور اور چبووا میں سخوئی۔30جنگی طیاروں کو پہلے ہی تعینات کررکھا ہے ۔ ہندوستانی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ دیولپ میزائلوں کو بہت پہلے ہی اس کام کے لئے تعینات کیاجانا تھا لیکن طویل انضباطی عمل کی وجہ سے اس کام میں تاخیر ہوگئی ۔

India to deploy Akash missiles in North-East to deter China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں