برطانیہ میں مال بردار کنٹینر سے 35 افراد برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-18

برطانیہ میں مال بردار کنٹینر سے 35 افراد برآمد

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ میں پولیس نے ایک مال بردار کنٹینر سے35افراد کو بازیاب کروایا ہے ۔ حکام کے مطابق ان افراد میں سے ایک کی کنٹینر میں ہی موت واقع ہوگئی تھی جب کہ19افراد کوعلاج کے لئے دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ ہفتہ کو حکام کے مطابق کنٹینرایلیکس کی بندرگاہ ٹل برے پر موجود تھا اور اس میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے ایک عہدیدار ٹریورروئی نے صحافیوں کو بتایا کہ بندرگاہ پر کام کرنے والے مزدوروں نے ایک کنٹینر سے چیخوں کی آوازیں سنیں اور حکام کو مطلع کیا ۔ یہ کنیٹنربلجیم کی بندرگاہ سے یہاں پہنچا تھا ۔ ان کے مطابق حکام اس بحری جہاز کے دیگر کنٹینروں کی بھی تلاشی لے رہے ہیں تاکہ معلوم کیاجاسکے کہ ان میں تو لوگ موجود نہیں ۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کی موت کو قتل قرار دیا ہے ۔ تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ اس کنٹینر میں موجود بعض افراد پانی اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بے حال ہوچکے ہیں ۔ تا حال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کنیٹنر کا اصل سفر کہاں سے شروع ہوا لیکن زندہ بچ جانے والوں کے بارے میں باور کیاجاتا ہے کہ ان کا تعلق ’’بر صغیر‘‘ سے ہے ۔

Illegal Indian immigrants in UK shipping container

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں