پی ٹی آئی
وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان سے گزارش کی کہ مملکتی وزیر امور خارجہ وی کے سنگھ کے ساتھ میٹنگ کے دوران دریائے تیستا کے پانی میں حصہ داری کے طلب معاہدہ پر جس کا طویل عرصہ سے انتظار کیاجارہا ہے فوری دستخط کرے۔ شیخ حسینہ کے سکریٹری اے کے ایم شمیم چودھری نے بتایا کہ شیخ حسینہ نے وی کے سنگھ سے کہا کہ تیستا کے پانی میں حصہ کے سمجھوتہ پر جتنا جلد ممکن ہوسکے دستخط ہونی چاہئے کیونکہ بنگلہ دیش کو اس مدت میں پانی کی ضرورت ہوگی ۔ سنگھ نے کل رات شیخ حسینہ کی قیامگاہ پر ان سے ملاقات کی تھی ۔ وزیر اعظم بنگلہ دیش نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان سرحدی اراضی معاہدہ پر عمل کرے گا جس پر دونوں فریقین نے3سال قبل دستخط کئے تھے ۔ وی کے سنگھ جو شمال مشرقی علاقہ کے لئے آزادانہ ذمہ داری کے ساتھ مملکتی وزیر بھی ہیں کل یہاں شمال مشرقی ریاستوں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ بزنس کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچے ۔ انڈیا چیمبر آف کامرس( آئی سی سی) کولکتہ اور ہندوستان ، بنگلہ دیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ہندوستانی ہائی کمیشن کی مدد سے ،باہمی معاشی تعلقات کانیا دور ، کے عنوان سے اس کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔ ہندوستانی وفد میں میگھالیہ کے چیف منسٹر مکل سنگما اور وزیر تجارت و صنعت تریپورہ تپانگ چکرابورتی شامل تھے ۔ یہ دونوں شیخ حسینہ سے وی کے سنگھ کی ملاقات کے موقع پر بھی موجود تھے ۔
Hasina for quick signing of Teesta treaty
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں