غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 14 جاں بحق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-25

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 14 جاں بحق

غزہ
پی ٹی آئی
غزہ پر آج اسرائیل کے فضائی حملوں میں حماس کے ایک سرکردہ مالیاتی عہدیدار کے بشمول کم از کم14فلسطینی جاں بحق ہوئے جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے وارننگ دی ہے کہ جب تک ضروری ہو فوجی کارروائی جاری رہے گی ۔ اسرائیل نے آج غزہ میں ایک13منزلہ عمارت کو زمین بوس کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کو نئی سطح پر پہنچا دیا ۔ اس کارروائی سے پہلے عمارت میں رہنے والوں کو وارننگ دی گئی۔ رفح ٹاؤن میں کئے گئے اس حملے سے پہلے اسرائیل نے غزہ میں ایک عمارت پر بمباری کرتے ہوئے اس 12منزلہ عمارت کو منہدم کردیا جس میں44اپارٹمنٹ تھے۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں تقریباً13افراد زخمی ہوئے تاہم کوئی ہلاک نہیں ہوا ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بڑی عمارتوں کو نشانہ بنانا اسرائیل کی ایک نئی فوجی چال ہے ۔ گزشتہ روز مارٹر بم حملہ میں ایک4سالہ اسرائیلی بچہ کی ہلاکت کا انتقام لیتے ہوئے اسرائیل نے اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے ۔ غزہ سرحد کے قریب لڑکے کی آخری رسومات میں اسرائیل کے صدر نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے کہا کہ ایسی تمام عمارتیں اس کے نشانہ پر ہیں ۔ اس نے فلسطینی شہریوں کو انتبادہ یا کہ جن عمارتوں میں عسکریت پسندوں اس کا فوری طور پر تخلیہ کردیں ۔ ان عمارتوں کو تباہ کردیا جائے گا ۔ اسرائیلی جنگی طیاروں سے غزہ پر اتوار کو مزید حملے کئے گئے جس میں کم از کم 6فلسطینی شہید ہوگئے ۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ عمارت حماس کے جنگجوؤں کے لئے ایک مرکز کے طورپر استعمال کی جارہی تھی ۔ فوج کا دعویٰ ہے کہ عمارت کو تبادہ کرنے سے10منٹ قبل اس پر ایک انتہائی وار کیا گیا اور عمارت خالی کردینے کا حکم دیا گیا ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ بلند عمارت میں44خاندان رہتے تھے ۔میڈیکل ذرائع نے کہا کہ حملہ میں17افراد زخمی ہوگئے۔ اسی دوران حماس راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ اسرائیل کے گلیلی شہر پر کل لبنان سے دو میزائل داغے گئے ۔، تاہم فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ میں کس کا ہاتھ ہے ؟ میزائلوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ شام سے بھی5راکٹس داغے گئے جو اسرائیل کے زیر قبضہ گولان پہاڑیوں میں گرے ۔ اسرائیل نے کل ہی جنوبی غزہ پر ایک فضائی حملہ میں ایک تجارتی مرکز کو تباہ کردیا تا ۔ بیروت سے موصولہ ایک اطلاع میں کہا گیا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کی سمت دو راکٹ فائر کئے گئے جس کے بعد لبنانی فوج نے اس مقام کو گھیر لیا جہاں سے شبہ ہے کہ یہ حملہ کیا گیا ۔ کسی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنانی سرحد پر گلیلی میں ایک راکٹ عمارت سے ٹکرایا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

14 killed in Israeli air strikes on 48th day of Gaza war

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں