پی ٹی آئی
اسرائیل نے آج بھی غزہ میں حماس کے خلاف اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ۔ کم از کم4فلسطینی جاں بحق ہوگئے ۔ اسی دوران انتہا پسند گروپ( حماس) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ا پنے اعلیٰ کمانڈروں کی ہلاکت کے بعد صہیونی مملکت کے لئے مخبری کرنے والے18مشتبہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔ حماس کے زیر انتظام ویب سائٹ الرائے نے بتایا کہ فائرنگ اسکواڈ نے18افراد کو ہلاک کردیا اور وارننگ دی کہ دیگر افراد کو بھی بہت جلد یہی سزا دی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ غزہ میں ایک متروکہ پولیس اسٹیشن پر11مشتبہ مخبروں کو ہلاک کیا گیا اور اس کے تھوڑی ہی دیر بعد مزید7فلسطینیوں کو وسطی غزہ اسکوائر پر بر سر عام ہلاک کردیا گیا ۔ عینی شاہدین نے یہ بات بتائی۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ کل ہی اسرائیل نے جنوبی غزہ پر فضائی حملوں میں حماس کے3اعلیٰ کمانڈروں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ حماس کمانڈرس کو ہلاک کردیا تھا ۔ حماس کمانڈرس پر ان حملوں کے2ہی گھنٹے بعد غزہ میں حماس حکومت کے سابق سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ’’ایک سینئر کارکن کے جاں بحق ہونے کے بعد ہم کسی پس و پیش یا پیچھے قدم لئے بغیرفوری اپنے راستہ پر گامزن رہنا جاری رکھتے ہیں۔‘‘ حماس نے جو غزہ پر اقتدار رکھتی ہے ، اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ اس کو(اسرائیل کو) حماس کے فوجی ونگ (خسام بریگیڈس) کے3اعلیٰ قائدین کی ہلاکت کی ’’قیمت ادا کرنی پڑے گی۔‘‘ جنوبی غزہ میں جس مکان میں3اعلیٰ قائدین موجود تھے ،ا س پر بمباری7سیویلینس بھی جاں بحق ہوگئے ۔ اسرائیلی دفاعی فورس کا کہنا ہے کہ فوجی قائدین’’اسرائیلیوں کے خلاف بڑے دہشت پسندانہ حملوں کے لئے ذمہ دار تھے ‘‘۔ اسی دوران خبر ملی ہے کہ آج صبح نصیرہ پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملہ میں2فلسطینی جاں بحق ہوگئے اور قریبی علاقہ دیر البالا کے قریب فضائی حملہ میں مزید2افراد شہید ہوئے ۔ غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ گزشتہ منگل کو دونوں فریقین کی جانب سے لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک72فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ حملے شروع ہونے سے قبل لڑائی بندی ٹوٹ چکی تھی اور مسئلہ کا دیر پا حل دریافت کرنے کے لئے جاری بات چیت بھی منقطع ہوگئی تھی۔ فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر مزید راکٹس داغنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اسرائیلی ڈیفنس فورسس نے غزہ پر اپنے فضائی حملے جاری رکھے ۔ القدرہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک2087فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مہلوکین میں سے70فیصد سیویلین تھے ۔ لڑائی میں67اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے جن میں سے بیشتر سپاہی تھے ۔ اسرائیلی فوج نے لڑائی کے دوران غزہ میں لگ بھگ200نشانوں پر حملے کئے۔ غزہ سے اسرائیل کی جانب360راکٹس داغے گئے ۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آئرن ڈوم سسٹم کے ذریعہ56راکٹس کو روک لیا گیا۔
Hamas shot 18 Palestinians
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں