شام جنگ میں تقریباً 2 لاکھ ہلاکتیں - اقوام متحدہ کی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-23

شام جنگ میں تقریباً 2 لاکھ ہلاکتیں - اقوام متحدہ کی رپورٹ

جنیوا
رائٹر
شام کے تصادم میں کم از کم1,91,369افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اپریل کے ہیں جو ایک سال قبل درج کردہ اعداد وشمار سے دوگنا سے بھی زیادہ ہیں اور سمجھاجارہا ہے کہ یہ تعداد ہنوز کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے یہ بات کہی ۔ حکومت اور4گروپوں کی جانب سے حاصل ہونے والی تفصیلات کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ناوی پلئی نے کہا کہ یہ رپورٹ ہلاکتوں اور ہراسانیوں کی حقیقت کو آشکارا کرتی ہیں ، جب کہ اس ملک کی خانہ جنگی بین الاقوامی راڈر سے چھوٹ گئی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زائد39ہزار393افراد یہی صوبہ دمشق میں مارے گئے ۔ اس کے بعد حلب میں 31ہزار932افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی حماہ میں28ہزار186، اواب میں20ہزار40، دیر میں18ہزار539اور حمص میں14ہزار690افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں