چارہ اسکام - 23 کو سزا 10 بری - سی بی آئی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-24

چارہ اسکام - 23 کو سزا 10 بری - سی بی آئی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ

رانچی
ایس این بی
چارہ گھپلے سے منسلک ڈورنڈٹریزری سے 7کروڑ 6لاکھ روپے کی غیر قانونی نکاسی کے ایک معاملہ میں سنیچر کو خصوصی سی بی آئی عدالت نے 10افراد کو بردی کردیا جب کہ23افراد کو قصور وار قرار دیا۔ بی کے گوتم کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے چارہ گھپلے کے معاملے آر سی54A/96میں اپنا فیصلہ سنایا اور10ملزمین کو بری کردیا۔ جب کہ 23کو قصوروار قرار دیا ہے ۔ عدالت نے اس معاملے میں محصولات محکمہ کے4افسران عین الحق ، دویندر پرساد، دیناتھ سہائے اور سورج پرساد سہائے اور چارہ سپلائر سشیل کمار سنگھ ، سنیل کمار، سمیر والیہ، او پی مشرا ، سنیل کھیتان اور مدن موہن پاٹھک کو ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے بری کردیا۔ چارہ گھپلہ کے اس معاملے میں کوئی بھی بڑا سیاسی مجرم نہیں ہے ۔ قصورواروں کو عدالت نے زیادہ سے زیادہ5سال سے3سال کی قید کی سزا سنائی۔ جب کہ جرمانہ زیادہ سے زیادہ10لاکھ روپے سے5ہزار روپے تک دینا ہوگا ۔ چارہ گھپلے کے اس معاملے میں جنہیں سزا سنائی گئی ہے، ان میں4مویشی پروری محکمہ کے افسر ہیں ، اور19چارہ سپلائی کرنے والے ہیں ۔ اس معاملے میں کل52افراد کے خلاف سی بی آئی نے 17مارچ1996کو ایف آئی آر درج کی تھی ۔ معاملے کی سماعت کے دوران جہاں16کی موت ہوگئی ، وہیں ایک نے جرم قبول کرلیا اور دیگر2اب بھی فرار ہیں۔

CBI court holds 23 fodder scam accused guilty; acquits 10

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں