مذہبی جذبات کی توہین پر تیستا سیتلواد کے خلاف ایف آئی آر درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-24

مذہبی جذبات کی توہین پر تیستا سیتلواد کے خلاف ایف آئی آر درج

احمدآباد
پی ٹی آئی
گجرات میں ٹوئٹر پر دو ہندودیویوں کی قابل اعراض تصاویر اپ لوڈ کرنے پر سماجی کارکن تیستا سیتلواد کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ وشوا ہندو پریشد کے کارکن راجو پٹیل نے گھاٹ لوڈ یا پولیس اسٹیشن میں پہلی ایف آئی آر درج کرائی جب کہ بھاؤ نگر کے سی ڈیویژن پولیس اسٹیشن میں کرت مستری نامی شخص نے دوسری ایف آئی آر درج کروائی ، اس کے علاوہ شیو سینا کے ایک کارکن جیتو سولنکی نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے گومتی پورہ پولیس اسٹیشن میں بھی ایک شکایت درج کی ۔ شیتلوادنے کل فوٹو شاپ کے ذریعہ تبدیل شدہ ایک تصویر اور دوسرا مواد ٹوئٹر پرڈالا تھا جن میں امریکی صحافی جیمس فولی کے ساتھ ان کا سر قلم کئے جانے سے قبل داعش کے دہشت گردوں کو دکھایا گیا۔ انسپکٹر گھاٹ لوڈیا پ ولیس اسٹیشن اے جی گھوئل نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ستیلواد کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے ، دو گروپوں کے درمیان مخاصمت کو ہوا دینے سے متعلق تعزیرات ہند کی دفعات اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے بموجب اس تصویر میں اقلیتی فرقہ کے ایک رکن کو سدرشن چکر کے ساتھ دکھایا گیا جب کہ دوسری تصویر میں ایک دہشت گرد صحافی کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ اس دوران شیتلواد نے اپنے بلاگ اور ٹوئٹر پر معافی مانگی ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ ایک غیر ارادی ٹوئٹ کے لئے سنجیدگی سے معذرت خواہی کرتی ہیں ۔ انہوں نے اپنے بلا گ پر لکھا کہ جس لمحہ مجھے محسوس ہوا کہ اس سے ایک تنازعہ پیدا ہوا ہے وہ کئی لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں میں نے اس ٹوئٹ کو نکال دیا۔

FIRs against activist Teesta Setalvad over tweet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں