یو اے این کو وسط اکتوبر تک کارکرد بنانے کا نشانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-18

یو اے این کو وسط اکتوبر تک کارکرد بنانے کا نشانہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
ریٹائرمنٹ فنڈ کا انصرام کرنے والے ادارے ای پی ایف اوجس نے کے وائی سی تفصیلات جیسے بیان، آدھار کی تفصیلات اکٹھا کرنے کا آغاز کیا ہے تاکہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر( یو اے این) کو ترتیب دیاائے کہا کہ اس نے روں ماہ کے ختم تک2کروڑ اکاؤنٹ اعدا د و شمار جمع کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ ای پی ایف او کے ارکان کی تعداد4.17کروڑ ہے انہوں نے بتایا کہ15اکتوبر تک یو اے این کار کرد ہوجائے گا ۔ سنٹرل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر کرشن کمار جالن نے آج اخباری نمائندوں کوبتایا کہ تا حال کل اعداد و شمار ایک کروڑ سے متجاوز ہیں ۔ 31اگست کے ختم تک کم از کم2کروڑ بینک اکاؤنٹ نمبر دکار ہیں ۔ ای پی ایف او نے کہا کہ25جولائی کو4.17کروڑ ارکان کے لئے یونیورسل پی ایف اکاؤنٹ نمبر جاری کئے گئے ۔ آجرین کو یہ نمبرس دستیاب ہیں تاہم انہیں ورکرس کے نمبرس کی تفصیلات کے وائی سی تفصیلات بینک اکاؤنٹ بیان اور آدھار نمبر درج کروانا ہے ۔ اس کام کی تکمیل کے لئے ای پی ایف او نے15ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔4.17کروڑ یو اے این توقع ہے کہ15اکتوبر سے کار کرد ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے4.17کروڑ ارکان کو25جولائی سے ہی یونیورسل اکاؤنٹ نمبر الاٹ کردیے ہیں تاہم ان کے اعداد و شمار نہیں ہے ۔ اب ہم آجرین سے گزارش کرتے ہیں کہ اعداد و شمار مکمل کرے۔31اگست تک2کروڑ ورکرس کے اعداد و شمار حاصل ہوئے ہیں ۔ اس اساس پر ہم نے بعض خدمات کا آغاز کردیا ہے ۔ یو اے این ارکان کے ورکنگ کیریر تک کارکرد رہے گا ۔ اور ہندوستان میں کہیں بھی اس کا استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ انہیں ملازمت کی تبدیلی پر پی ایف اکاؤنٹ تبدیل کرنے کی درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ جالن نے بتایا کہ ای پی ایف او چاہتا ہے کہ فرمس ، آدھار، این پی آر نمبرورکرس کو مہیا کرے ۔ جہاں کہیں دستیاب ہو بینک اکاؤنٹ نمبر کے وائی سی تفصیلات کے طور پر مہیا کیا جانا چاہئے کیونکہ اس کے ذریعہ ای پی ایف اومستقبل میں راست استفادہ کنندگان کے لئے خدمات مہیا کر ے گا اور آجرین وک مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Employers told to integrate Universal Account Numbers with PF accounts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں