پی ٹی آئی
مجرموں کو اب چوکس ہوجانا پڑے گا کہ اسمگل کی جانے والی رقم کی بو سنگھ کر انہیں گرفتار کیاجاسکتا ہے ۔ امریکی ریسرچ کنندگان نے ایک نیا ڈیوائیس تیار کررہے ہیں جس کے ذریعہ تربیتی یافتہ کتے بڑے پیمانے پر ناجائز طور پر سرحد پار منتقل کی جانے والی رقم کو سونگھ کر اس کا پتہ چلا سکتے ہیں ۔ جرائم پیشہ افراد ایک اندازے کے مطابق ہر سال امریکہ سے میکسیکو کو30بلین امریکی ڈالر رقم ناجائز طور پر منشقل کرتے ہیں۔ جس کا حل اب ایک پورٹیبل ڈیوائیس کے ذریعہ نکالاجارہا ہے ۔ جو امریکی کرنسی سے نکلنے والی خصوصی بھاپ کی نشاندہی ڈیوائیش کرے گا ۔ گزشتہ مالی سال کے دوران لاانفورسمنٹ عہدیداروں کا کہناتھا کہ انہوں نے106ملین ڈالر سے زائد رقم برآمد کرلی ، جو امریکہ سے میکسیکو لے جائی جارہی تھی ۔ لیکن یہ کروڑہا ڈالر کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے ۔ جسے سرحد پر ضبط کیا گیا ۔ اب تک یہ رقم ساز کے سامان کپڑوں اور دوسری اشیاء میں رکھ کر چھپاکر لے جایا جارہا تھا ۔ ہم ایک ڈیوائیش تیار کررہے ہیں جس کے ذریعہ تربیتی یافتہ اسنیفر ڈاگس چھپی ہوئی رقم کو تلاش کرلیں گے لیکن یہ ٹریننگ کافی مہنگی رہے گی اور جدید قسم کے کارروائیوں پر مشتمل ہوگی ۔ یہ بات کے ڈبلیو جی انجینئرنگ کے سیکیونگ لی نے بتایا کہ جو کہ ریسرچ ٹیم کے ممبر ہیں ۔ اس طریقہ کار میں گیس کے نمونے مسافرین یا ان کے بیاگس، گاڑیوں اور جہازوں کے کنٹینر سے اخذ کئے جائیں گے ۔ وہ کرسی پر پائے جانے والے نشانات کی نشاندہی کرلیں گے ۔ کار، خوشبو غذا اور کئی قسم کے سازوسامان سے بھی وہ اس کی جانچ کرلیں گے ۔ لی کا کہنا ہے کہ اس تکنیک کو’’بلک کرنسی ڈینکشن سسٹم‘‘ (بی سی ڈی ایس) کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور یہ سیکنڈ میں موثر انداز میں کام کرتے ہوئے انہیں سرحد پر معائنہ کرنے والوں کو اطلاع دے دیگا ۔ اس میں گیس کروموٹو گرافی ، اسپیکٹو میٹر( جی سی ایم ایس) بڑے پیمانے پر استعمال کئے جائیں گے ۔
Device to sniff out smuggled money
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں