پی ٹی آئی
سائنسدانوں نے انتباہ دیا ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون میں نصب اندرونی گائرو اسکوپ کو آپ کی نجی گفتگو سننے کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ ایک اسرائیلی ڈیفنس ٹیکنالوجی کمپنی اسٹانفورڈ یونیورسٹی اینڈ رافیل اڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمس کے مطالبہ کے مطابق اس کے ہیکرز کو فون کے مائیکرو فون یا کیمروں تک رسائی کی ضرورت نہ ہوگی بلکہ وہ فون تک پہنچنے والی آواز کی لہروں کو اندرونی گائرو اسکوپس کی مدد سے بدل سکتے ہیں۔ سمارٹ فونس ، ٹیاب لیٹ کمپیوٹرس، اور موبائل، گائرو اسکوپس سے لیس ہوتے ہیں۔ جو گیمس کھیلنے اور دیگر اپلی کیشنز استعمال ہوتے ہیں۔ گائیرو اسکوپس ان آلات کو اپنے اسکرینس کو خود بہ خود لینڈ اسکیپ ویو سے پوٹریٹ ویو میں تبدیل کرنے کے قابل بناتا ہے ۔ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گائرو اسکوپس کی مدد سے حاصل کی گئی معلومات ’لو فریکونسی‘ کی حامل تھی لیکن ان معلومات کو کمپیوٹرس پر پراسس کرنے کے بعد اسے گفتگو کے حصوں کو سمجھنے اور گفتگو کرنے والوں کی شناخت کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ محققین نے کاہ کہ گائرو اسکوپ کی جانب سے لیا گیا اکاؤسٹک سگنل فون کے اطراف کے ماحول کے تعلق سے نجی معلومات کا افشا کرسکتا ہے ۔ مثلاً کمرے میں کون بات کررہا ہے اور کچھ حد تک یہ بھی کہ کیا بات ہورہی ہے ۔‘‘
Smartphone gyroscopes may help hackers spy on private conversations
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں