جنوب ایشیا ہندوستانی سفارتکاروں کے ساتھ سشما سوراج کی جائزہ میٹنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-27

جنوب ایشیا ہندوستانی سفارتکاروں کے ساتھ سشما سوراج کی جائزہ میٹنگ

ہنوئی
پی ٹی آئی
جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا میں15ہنودستانی مشنوں کے سربراہان کے ساتھ آج وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک جائزہ میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ بی جے پی کے زیر قیادت نئی حکومت کے ذریعہ اس اسٹریٹیجک طور پر اہم خطہ میں اپنائی جانے والی خارجہ پالیسی سے متعلق پیش رفت کا خاکہ تیار کرنے کے مقصد سے کی گئی ۔ مئی میں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے سشما کی یہ ہندوستانی مشنوں کے سربراہان کی ساتھ دوسری میٹنگ ہے ۔ انہوں نے دہلی میں مغربی ایشیا کے ہندوستانی مشنوں کے سربراہان کے ساتھ بھی ایسی ہی میٹنگ کی تھی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سشما کی صدارت میں یہ میٹنگ خطہ میں ہندستانی خارجہ پالیسی کے بارے میں ایک مستقبل کا خاکہ تیار کرنے اور اس کا جائزہ لینے کے مقصد سے بلائی گئی ہے ۔ ایک سفارتی ذریعہ نے بتایا کہ میٹنگ میں خاص طور پر ثقافتی تعلقات کے ذریعہ خطہ میں ہندوستان کا اثرورسوخ قائم کرنے کے امکان پر بھی غور کیاجائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے زیر قیادت حکومت خطہ کے ممالک کے ساتھ دوستانہ اور ثقافتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہے۔ یہاں کے دورے پر آنے والی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستان کی تقریباً2دہائی پرانی، لک ایسٹ پالیسی ، کی جگہ ایکٹ ایسٹ پالیسی کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا تھا کہ سشما کا ویتنام دورہ، ایکٹ ایسٹ پالیسی کا حصہ ہے ۔
اکبر الدین نے کہا کہ صرف مشرق کی طرف دیکھو پالیسی( لک ایسٹ) رکھنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس سمت میں کام رکان( ایکٹ ایسٹ) ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم نے پڑوسیوں کی جانب توجہ دیتے ہوئے شروعات کی اور اب آگے بڑھ کر آسیان پر توجہ مرکو ز کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم جاپان جارہے ہیں ۔ اس طرح یہ قدم مشرق کی طرف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان خطہ میں خاص کر آسیان کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے ۔ آسیان میں مضبوط رابطے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ اس گروپ میں زیادہ عملی ویز ا نظام پر غور کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی نئی حکومت ہندوستان اور آسیان ممالک میں اسٹریٹیجک کمیونٹی ، صنعت، ماہرین ، پیشہ ور افراد اور نوجوان طبقہ کے ارکان کو ساتھ لانے کی شراکت دارانہ پیش رفت پر یقین کرتی ہے تاکہ ترقی ، فروغ اور خوشحالی کے مشترکہ ایجنڈا کو آگے بڑھایا جاسکے ۔

Sushma Swaraj meeting with ASEAN diplomats

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں