نریندر مودی کی مقبولیت سے کانگریس قائدین الجھن کا شکار - بی جے پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-22

نریندر مودی کی مقبولیت سے کانگریس قائدین الجھن کا شکار - بی جے پی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بی جے پی نے آن کانگریس کے چیف منسٹر کو یاد دلایا کہ وہ دستوری روایت کو نہ تو ڑیں کیونکہ چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان اور دیگر چیف منسٹرس کی جانب سے وزیر اعظم کی تقاریب میں شرکت کے گریز کرنے کے فیصلہ کو افسوسناک قرار دیا۔ برسر اقتدار پارٹی نے کانگریس سے کہا کہ عہ وام میں وزیر اعظم نریند رمودی کی مقبولیت سے الجھن کا شکار نہ ہوں اور کہا کہ کانگریس مودی کے ساتھ شہ نشین پر بیٹھنے کونظر انداز کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے مگر وہ ان کے بہتر حکمرانی اور ترقی کے منتر کو نظر انداز نہیں کرسکتی ۔ بی جے پی نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کو بر سر عام اظہار خیال سے نہیں روک سکتے اور اس طرح کی منفی سیاست کانگریس کو مدد نہیں دلائے گی ۔ بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں وہاں کے کانگریس چیف منسٹرس کے ذہنوں میں الجھن ہے ۔ انہیں اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ دستوری روایت کو نہ توڑیں۔ بی جے پی کے نائب مختار عباس نقوی نے کہا کہ ان کو عوام میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت سے الجھن کا شکار نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی منفی سیاست کسی بھی طرح کانگریس کے لئے مددگار نہیں ہوگی۔کانگریس مودی کے ساتھ شہ نشین کو ترک کرسکتی ہے مگر وہ بہتر حکمرانی اور ترقی کے ان کے منتر کو فراموش نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس انتخابت میں ہزیمت اٹھانے کے باوجود بنیادی حقائق کو دیکھنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین انتخابات میں ناکامی کے بعد ان کے چہروں پر لگی ہوئی دھول کو صاف کرنے کے بجائے کانگریس قائدین آئینہ کی صفائی کررہے ہیں ۔ شاہنواز حسین نے کہا کہ مودی ملک کے عوام میں مقبول ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ پہلی مرتبہ ایسا وزیر اعظم ہے جو ہندوستان کے چہرہ اور قسمت کو بدل سکتا ہے ۔ وزیر اعظم عوام کو بات کرنے سے نہیں روکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عوام کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے نہیں روک سکتا ۔ بی جے پی قائدین کے یہ ریمارکس چوان کی جانب سے وزیر اعظم کے پروگروام میں شرکت نہ کرنے کے جارحانہ موقف کے بعد سامنے آئے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں