پاکستانی جیلوں میں 54 ہندوستانی جنگی قیدی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-22

پاکستانی جیلوں میں 54 ہندوستانی جنگی قیدی

نئی د ہلی
پی ٹی آئی
ہند۔ پاک کے درمیان 1965اور1971کی جنگوں کے دوران قیدی بنائے گئے تقریباً54ہندوستانی سپاہی، پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ حق معلومات قانون کے تحت ایک سوال کے جواب میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ وزارت دفاع نے آر ٹی آئی قانون کے تحت ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات فراہم کی ہیں اور ان جنگی قیدیوں کو واپس لانے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ وزارت دفاع سے حق معلومات قانون کے تحت سوال کیا گیا تھا کہ پاکستانی فورسس کی خود سپردگی کے باوجود1971میں ہی ان فوجیوں کو حریف ملک کی جیل سے کیوں آزاد نہیں کرایا جاسکا تھا ۔ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ مسئلہ مسلسل پاکستان کے ساتھ اٹھایا جاتا رہا ہے لیکن انہوں نے کبھی اپنی جیلوں میں ہندوستانی فوجیوں کے قید ہونے کا اعتراف نہیں کیا ۔2007میں ان جنگی قیدیوں کے رشتہ داروں کے ایک وفد نے ان جیلوں کا دورہ کیا تھا لیکن وہاں ان ہندوستانی جنگی قیدیوں کی موجودگی کی توثیق کرنے میں ناکام رہے تھے۔ وزارت دفاع نے اس سوال کی ایک نقل وزارت خارجہ کو بھی روانہ کی تھی تاکہ اس کا جواب معلوم کرسکے ۔ وزارت خارجہ نے اپنے ایک جواب میں کہا کہ پاکستان کی جیلوں میں54ہندوستانی قیدی ہیں جن کے منجملہ6لیفٹننٹ وی کے آزاد جی مدن موہن، جی سجان سنگھ ، فلائٹ لفٹننٹ بابل گوہا، فلائنگ آفیسر تیجندر سنگھ ، سیٹھی اور اسکواڈ ڈرن لیڈر دیو پرساد چٹرجی کو1965کی جنگ کے دوران پکڑ لیا گیا تھا جب کہ دیگر40، 1971کی جنگ کے دوران گرفتار کئے گئے تھے۔ بیان میں کہا گیا ککہ اس معاملہ کا جائزہ لینے وزارت دفاع نے ایک ٹرائی سرویس کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

54 Indian prisoners of war in Pakistan jails

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں