دبئی میں ایچ ڈی ایف سی بینک کی شاخ کھول دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-19

دبئی میں ایچ ڈی ایف سی بینک کی شاخ کھول دی گئی

HDFC-Bank-opens-branch-in-Dubai
نئی دہلی
پی ٹی آئی
اپنے نقش قدم کو عالمی سطح پر وسعت دیتے ہوئے ایچ ڈی ایف سی نے دبئی میں اپنی ایک برانچ کھولی ہے ، تاکہ خلیجی شہر میں بڑی تعداد میں رہنے والے ہندوستانیوں کے لئے مالیاتی نظام سے متعلق خدمات مہیا کی جاسکیں ۔ یہ بینک کی سمندر پار تیسری برانچ ہے۔ اس سے قبل بحرین اور ہانگ کانگ میں بھی بینک نے اپنی شاخیں قائم کرچکا ہے ۔ یہ بات اس نے اپ نے ایک بیان میں کہی۔ متحدہ عرب امارات میں جو دوسرا سب سے بڑا خانگی قرض دہندہ ہے کے نمائندہ دفاتر دبئی اور ابو ظہبی میں موجود ہیں اور وہ مسلسل کام کررہے ہیں ۔ دبئی انٹر نیشنل سنٹر پر قائم کی گئی اس نئی برانچ میں اڈوائزری سرویس این آر آئیز کے لئے دستیاب رہیں گی جو ٹریژری پراڈکٹس ، ٹریڈ فینانس ، قرضۃ جات اور دوسرے متعلقہ خدمات امور انجام دیں گے۔ بحرین اور ہانگ کانگ کی برانچس میں کارپوریٹ ٹریڈ فینانس قرضہ جات کی ڈپازٹس کی سہولتیں کارپوریٹس کے لئے دستیاب ہیں۔ دریں اثناء بینک نےForex plus cardایسے لوگوں کے لئے شروع کیا ہے جو فریضہ حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے جاتے ہیں۔ عازمین اس کا رڈ کو استعمال کرتے ہوئے تمام ادائیگیاں دوران حج یا عمرہ ادا کرسکتے ہیں ۔ اور یہ سہولت بخش انداز میں ممکن ہے جس کی وجہ اپنے ہمراہ سعودی ریال وغیرہ لے جانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی ۔ کیونکہ اس میں رقم کے گم جانے کا اندیشہ نہیں ہے ۔ Forex plus cardاے ٹی ایم سے بھی رقم نکالنے کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ پریپیڈ فورکس کارڈ کا پیشکش ملک بھر کے تمام برانچس سے18اگست سے شروع کیاجارہا ہے ۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے صارفین اور عام لوگ اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

HDFC Bank opens branch in Dubai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں