ضیاء الحق قتل معاملہ - سی بی آئی کی فائنل رپورٹ خارج - مزید تفتیش کے احکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

ضیاء الحق قتل معاملہ - سی بی آئی کی فائنل رپورٹ خارج - مزید تفتیش کے احکام

لکھنو
ایس این بی
ریاستی وزیر برائے خوراک ورسد رگھو راج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا کو اس وقت زبردست دھچکا لگا جب سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے کلین چٹ دینے والی حتمی رپورٹ کوخارج کرکے ا ز سر نو تفتیش کا حکم صادر کیا۔ ڈپٹی ایس پی کنڈا ضیاء الحق قتل معاملہ میں راجا بھیا سمیت5افراد کے خلاف انکی بیوہ پروین آزاد کے ذریعہ درج کرائی گئی رپورٹ پر سی بی آئی نے تفتیش کے بعد راجا بھیا سمیت سبھی کوکلین چٹ دیتے ہوئے پیش کی گئی حتمی رپورٹ کو سی بی آئی کی اسپیشل جیوڈیشنل مجسٹریٹ شردھا تیواری نے خارج کردیا ہے ۔ عدالت نے سی بی آئی کو قتل معاملہ کی پیشگی تفتیش کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مبینہ حقائق اور نامزد افراد کے قتل معاملہ میں رول کے معقول شواہد جمع کرکے پیشگی تفتیش کرتے ہوئے اپنی رپورٹ وقت کے اندر داخل کریں ۔
عدالت نے یہ حکم پروین آزاد کی جانب سے ان کے وکیل خلیق احمد خاں اور معاون وکیل ایم سلام اور خالد احمد خاں کے ذریعہ پیش کی گئی پروٹیسٹ رٹ کو منظورکرتے ہوئے صادر کیا ہے۔کنڈا معاملہ میں الزامات کے دائرے میں آئے راجا بھیا کو سی بی آئی نے گزشتہ یکم اگست2013کو کلین چٹ دیتے ہوئے عدالت میں فائنل رپورٹ پیش کی تھی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مدعیہ پروین آزاد نے اپنے شوہر سی او کنڈا ضیاء الحق کے قتل کے معاملہ میں اس وقت کے وزیر رگھو راج پرتاپ سنگھ، ان کے نمائندے ہری اوم شریواستو ، چیئرمین کنڈا گلشن یادو، گڈو سنگھ اورروہت سنگھ کو نامزد کیا تھا لیکن دوران تفتیش ان کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ملا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں