اترپردیش ہیریٹج پالیسی کی منظوری - کابینہ کا فصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

اترپردیش ہیریٹج پالیسی کی منظوری - کابینہ کا فصلہ

لکھنو
پی این ایس
اتر پردیش کی حکومت کی کابینہ میٹنگ میں آج ریاست کے ہیرٹیج پالیسی کو منظوری فراہم کی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں ریاست میں بجلی کا نیا کارخانہ بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ سی ایم اکھلیش یادو نے بتایا کہ ہیر ٹیج پالیسی کے تحت اتر پردیش سیاحت کا رپوریشن کو خسارے سے نکالنے کا کام ہوگا۔ سیاحت محکمہ ریاست کی مشہور اور تاریخی عمارتوں میں ہوٹل بنائے گا ۔ جس سے کہ ملک اور بیرون ملک کے سیاحوں کو اتر پردیش کی طرف زیادہ متوجہ کیاجائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں بجلی کی پیداوار کے لئے ایک کارخانہ لگایا جائے گا۔ جس سے کہ ریاست کی بدحال بجلی کے نظام سے لوگوں کو کچھ راحت ملے گی اور اتر پردیش کو ملک کی دوسری ریاستوں سے زیادہ بجلی نہیں لینی پڑے گی ۔ پیداواربڑھنے پر ہم اپنے اوپر منحصر ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ہی جوہر یونیورسٹی ، رام پور کی توسیع کی جائے گی ۔ محمد علی جوہر یونیورسٹی رام پور کی توسیع کے لئے لیز پر زمین لی جائے گی اور ساتھ ہی اسٹیمپ فیس میں چھوٹ بھی دی جائے گی ۔ رام پور میں مقامی بلدیاتی ملازمین کی تربیت کے لئے ٹریننگ سینٹر قائم ہوگا ۔ اٹاوہ لائن سفاری پارک کمیٹی تشکیل کرنے اور اتر پردیش خسارہ شجر کاری فنڈ انتظام اور منصوبہ بندی اتھارٹی( یوپی کیمپا) کے دستور العمل میں ترمیم کی تجویز بھی لائی گئی۔
مدرسے میں پڑھانے والے بہترین اساتذہ کے لئے ایوارڈ اسکیم شروع کرنے اور گورکھپور ڈیولپمنٹ اٹھارٹی کے اہلکاروں کو چھٹے تنخواہ کمیشن کا فائدہ دینے کوبھی کابینہ سے منظوری ملی۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بس اڈوں کو آٹھ جگہ پر پی پی پی ماڈل پرکام کرنے اور پی سی ایف سے ہی کوئلے کی فروخت شروع کرنے کی تجویز پر مہر لگی ۔ اس کے علاوہ آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی میں آرٹ سینٹر کی تعمیر کے طور پر توسیع کافیصلہ کیا گیا ۔ آرٹ سینٹر کے تعمیر کے لئے الاٹ رقم47.983لاکھ روپے کے ضمن میں سابقہ میں میونسپل کارپوریشن لکھنو طرف سے منظور شدہ100لاکھ روپے کی رقم کے علاوہ، اپنے حصے کی باقیات رقم75.33لاکھ روپے ہوں گے ۔ یعنی47.983لاکھ روپے میں سے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے دی جانے والی رقم75.133لاکھ روپے کو نیون کرکے کل72.849لاکھ روپے کا انتظام ثقافت محکمہ کی طرف سے کیاجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں