رمضان کے دوران اضلاع کو یوپی حکومت کا الرٹ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

رمضان کے دوران اضلاع کو یوپی حکومت کا الرٹ جاری

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش حکومت نے تمام انتظامی افسران اور ضلع حکام کو الرٹ جاری کر کے انہیں کسی جنگجو گروپ کی دہشت گردی یا مقامی فرقہ پرستوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ گیر سیکوریٹی پلان کے نفاذ کی کوشش تیز کرنے اور شیوراتری کے جشن اور جاری ماہ رمضان کے مد نظر امن و امان بحال رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ ریاستی حکومت کو ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے خطرات پر اینٹلیجنس بیورو( آئی بی) کی طرف سے بھی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد افسران نے ضلع حکام کو متنبہ کردیا ہے ۔ شیوراتری کے موقع پر مکمل تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بھی یو پی سرکار اپنے ایکشن پلان کے ساتھ تیار ہے کیونکہ اس بار یہ تہوار ماہ رمضان کے جمعۃ الوداع کے دن آرہا ہے ، جب کثیر تعداد میں مسلمان مسجدوں میں ماہ صیام کی آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جمع ہوتے ہیں ۔ تمام ضلع پولس کمشنروں ، متعلقہ ڈوی نوں کے افسروں اور رینج افسروں کے علاوہ اے ٹی ایس ، ایس ٹی ایف ، انٹلی جنس ڈپارٹمنٹ اور گورنمنٹ ریلوے پولیس کو بھیجے گئے ایک سرکاری پیغام میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(قانون و انتظام) مکل گوئل نے کہا کہ اس بار شراون کا مہینہ13جولائی سے شروع ہورہا ہے جس کے لئے ہری دوار، برج گھاٹ ، الہ آباد وغیرہ مقامات میں کثیر تعداد میں کانوڑیوں کا ہجوم ہونے کا امکان ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں