کشمیر میں داعش کا پرچم لہرادیا گیا - اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

کشمیر میں داعش کا پرچم لہرادیا گیا - اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج

سری نگر
پی ٹی آئی
جامع مسجد کے باہر چند نقاب پوش نوجوانوں نے دولت اسلامیہ عراق و شام کا پرچم لہرا دیا جب کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بے قصور فلسطینیوں کی ہلاکت کے خلاف مختلف مقامات پر پر تشدد احٹجاج کیا گیا۔ نماز جمعہ کے فوری بعد جامع مسجد کے نواحی علاقوں اور میسومہ میں احتجاج شروع ہوگیا جہاں پولیس نے جے کے ایل ایف کے ایک مارچ کو ناکام بنایا ۔ جے کے ایل ایف نے یہ مارچ حکومت ہند کی جانب سے نئی دہلی میں قائم اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو دفتر خالی کرنے کی نوٹس بھیجنے اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج منظم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک جنہیں اس مارچ کی قیادت کرنے تھی کو ج صبح سویرے رہائش گاہ واقع میسومہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنوں نے بعض سینئر لیڈران کی قیادت میں تاریخی لال چوک کی طرف پیش قدمی شروع کی ۔ فرنٹ کارکن آزادی حامی نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے تاہم پولیس نے کارکنوں کو بڈشاہ چوک پہنچنے سے پہلے ہی روکا۔ اگرچہ کارکنوں نے مزاحمت کی تاہم پولیس نے ان کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ منتقل کیا۔پولیس کو اس وقت لاٹھی چارج کا استعمالکرنا پڑا جب بعض کارکن پولیس پر پتھراؤ کے مرتکب ہوگئے۔ احتجاج کی وجہ سے مائسمہ ، گائے کدل اور ملحقہ علاقوں میں کچھ دیر کے لئے تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں اور ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر رہی۔ دریں اثناء کشمیر یونونیورسٹی کے طلباء نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جارحانہ فضائی حملوں میں بے گناہ شہریوں خاص طور پر کمسن بچوں اور خواتین کی ہلاکت اور اس سنگین مسئلے پر عالمی اداروں کی خاموشی کے خلاف زور دار احتجاج درج کیا۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد یونیورسٹی طلباء نے احتجاجی ریلی منظم کی اور اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں جن میں تا حال70قیمتی جانوں کی تلافی ہوئی ہے ، کے خلاف زور دار احتجاج درج کیا۔ طلباء نے نعرہ بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عالمی ادارے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ یورنیورسٹی طلباء نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں کے قتل عام کو فوراً روک دیا جائے اور ساتھ ہی مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے اسرائیل کو جارحانہ کارروائیوں سے روکے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں