پہلے بجٹ میں اچھے دن آنے کا کوئی اشارہ نہیں - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

پہلے بجٹ میں اچھے دن آنے کا کوئی اشارہ نہیں - عمر عبداللہ

سرینگر
پی ٹی آئی
چیف منسٹر جموں وکشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ وہ یہ نہیں دیکھ رہے ہیں کہ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی جانب سے پیش کردہ این ڈی اے حکومت کے پہلے مرکزی بجٹ کے توسط سے ملک میں اچھے دن آرہے ہیں ،۔ ہم نے تاحال اچھے دن نہیں دیکھے ہیں اور جس طرح سے کہ مانسون کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے ہم کو جلد ہی کسی اچھے دن کی توقع نہیں رکھنی چاہئے لیکن انتخابات جیتنے کے بعدانہوں نے کہا تھا کہ اچھے دن حاصل کرنے کے لئے وہ پہلے ہم کو ایک اچھا بجٹ دیں گے لیکن اس بجٹ میں اچھے دن کے تعلق سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے نہ ہی اس نے ہم کو ایک اچھے بل کا احساس دیا ہے ۔ تاہم ابھی بی جے پی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد تا حال دو مہینے بھی پورے نہیں ہوئے ہیں ۔ کچھ وقت گزرنے دیجئے تب ہم دیکھیں گے ۔ عمر عبداللہ نے یہاں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ جموں اور کشمیر وادی میں بین الاقوامی معیار کے انڈور اور آؤٹ ڈور اسٹیدیموں کو ترقی دینے کے لئے200کروڑ مختص کرنے کے وزیر فینانس کے اعلان کا حوالہد یتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ اس میں خاص طور پر نوجوانوں سے متعلق ایک یا دو چیزیں ہیں جو ریاست بجٹ سے توقع کررہی تھی ۔ جب وزیر فینانس اپنے پہلے دور ہ پر یہاں آئے تھے میں ان سے بات کی تھی۔ میں نے ان سے اسپورٹس انفرسٹرکچر پر ایک پیاکیج دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس کو انہوں نے قبول کیا ہے ۔ جیٹلی نے ایمس کے نمونہ کے ایک ہسپتال کے تعلق سے بات کی ہے ۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ جموں اور سری نگر دونوں مقامات میں ہمارے پاس سوپر اسپیشیالیٹی ہاسپٹلس ہیں۔

Don't see 'good days' yet: Omar Abdullah on Union budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں