افغان سرحد پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-31

افغان سرحد پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستانی فوج نے پاکستان افغانستان سرحد پر لوئردیر کے علاقہ ٹریپان مان اور انکل سر کے درمیان واقع چیک پوسٹ پر سرحد پار سے مبینہ دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ ناکام بنادیا ہے۔ سیکوریٹی ذرائع نے کہا ہے کہ تقریباً70سے80دہشت گردوں نے گزشتہ رات افغانستان کی حدود سے مذکورہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پاکستانی میڈیا نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ نو زخمی ہوئے ۔ عسکری ذرائع کاکہنا ہے ک پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے اس قسم کے حملوں کو ناکام بنانے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں پاکستان نے افغانستان کے حکام سے بارہا سرحد پار موجود دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے ، جو شمالی وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کے لئے ایک محفوظ پناہ گاہ ہیں ۔ یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف پاک افواج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے، جو کراچی ائیر پورٹ پر8جون کو ہونے والے دہشت گرد حملے کے ایک ہفتہ بعد شروع کیا گیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں