برطانیہ میں مسلم گروپس اور افراد کے متعدد بنک کھاتے بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-31

برطانیہ میں مسلم گروپس اور افراد کے متعدد بنک کھاتے بند

لندن
پی ٹی آئی
عالمی سطح پر مشہور خانگی بنگ ایچ ایس بی سی(HSBC) نے ایک متنازعہ قدم اٹھاتے ہوئے برطانیہ میں مسلم گروپوں اور افراد کے ’’پرجوکھم‘‘ متعدد اکاؤنٹس بند کردیے ہیں ۔ ایچ ایس بی سی نے فنس بری پارک میں واقع لندن کی ایک سب سے بڑی مسجد اور دیگر اداروں بشمول اسلامک تھنگ ٹینک کومکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اداروں کو خدمات کی فراہمی جاری رکھنا اس بنک کے’’جوکھم شعبہ‘‘ سے باہر ہوگا ۔ بنک نے کہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹس بند کرنے کے فیصلے ’’نسل یا مذہب کی بنیاد پر قطعاً نہیں ہیں‘‘۔ ہم اس مسئلہ پر بحث نہیں کرتے کہ کسی گاہک سے ہمارے کیا تعلقات ہوسکتے ہیں اور کیا نہیں ہوسکتے اور نہ ہم اس امر کی توثیق کرتے ہیں کہ آیا کسی گاہک کا یا کسی فرد یا بزنس سے کیا تعلق رہا ہے ۔‘‘۔گاہکوں کے خلاف نسل یا مذہب کی بنیاد پر امتیاز غیر اخلاقی ناقابل قبول اور غیر قانونی ہے ۔ ایچ ایس بی سی کے جامع قواعد اور پالیسیاں ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایاجائے کہ بنکنگ فیصلوں میں نسل یا مذہب کے عوامل کا ہرگز عمل دخل نہ ہو ۔ اسی دوران فنس بری پارک مسجد کے ایک ٹرسٹی خالد عمر نے بنک کے مذکورہ مکتوب کے پس پردہ محرکات پر اعتراضات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ’’جو مکتوبات بھیجے گئے ہیں اور جو مکتوبات ہمیں وصول ہوئے ہیں ان میں ایسی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے کہ یہ اکاؤنٹس کیوں بند کئے گئے ہیں۔ اس سبب ہم یہ سمجھنے پر مائل ہوئے ہیں کہ مذکورہ اکاؤنٹ کو بند کرنے کا واحد سبب اسلام فوبیا مہم ہے اور اس کے تحت برطانیہ میں مسلم خیراتی اداروں(چیرٹیز) کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔‘‘ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ2005تک مذکورہ مسجد کا انتظام ابو حمزہ چلاتے تھے ، جنہیں گزشتہ مئی میں امریکہ میں دہشت گردی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا ۔
مسجد کی انتظامی کمیٹی کے صدر نشین محمد کوذبر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’’ابو حمزہ سے جائزہ لینے کے بعد سے اس مسجد کے امیج کو بدلنے کے لئے ہم نے جو مٖثبت کام کیا ہے اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ جس کے پس منظر میں ایچ ایس بی سی کے فیصلہ کی وضاحت کی جاسکے۔ دسمبر2012میں ایچ ایس بی س کو امریکہ حکام کو 1.9ملین ڈالر(1.2بلین پاؤنڈس) ادا کرنے پڑے تھے ۔ اخفائے دولت کے مسئلہ کے تصفیہ کیلئے یہ رقم ادا کرنی پڑی تھی ، جو ایسے کیس میں اد کردہ سب سے بڑی رقم تھی ۔ الزام لگایاجاتا ہے کہ منشیات گروپس اور امریکی تحدیدات کے تحت آنے والے ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مدد کے لئے مذکورہ رقومات کا اخفاء کیا گیا تھا ۔ سال گزشتہ اگست میں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ایچ ایس بی سی نے برطانیہ میں زائد از40سفارت خانوں قونصل خانوں اور ہائی کمیشنوں سے خواہش کی تھی کہ وہ اپنے اکاؤنٹس بند کردیں۔

HSBC closes some Muslim groups' accounts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں