بنگلہ دیش میں عید کی نماز کے دوران جھڑپ - ایک ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-31

بنگلہ دیش میں عید کی نماز کے دوران جھڑپ - ایک ہلاک

ڈھاکہ
آئی اے این ایس
بنگلہ دیش میں ماہ رمضان کے روزے نہ رکھنے پر عید کی نماز کے دوران جھڑپ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک ہوا اور ایک سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ پی ڈی نیوز24ڈاٹ کام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ سلہٹ ڈیویژن میں ضلع حبیب گنج کے5ذیلی اضلاع میں جھڑپ کے واقعات پیش آئے۔ لکھانی ذیلی ضلع کے موضع بیگو نائے میں50سالہ شمیم کو برہم ہجوم نے زدوکوب کرکے ہلاک کردیا ۔ یوینی پرشید کے سابق صدر فشین مرشد کمال مرشد کے پیروکاروں اور ایک سابق رکن کے درمیان جھڑپ ہوئی کیونکہ ایک شخص روزے نہ رکھنے کے باوجود عیدالفطر پڑھنے آیاتھا ، حبیب گنج کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ، معظم الحق نے بتایا کہ بعد ازاں ہم نے اس کی نعش برآمد کی ۔ اس کے علاوہ کھائی بہوبل، اجمیری گنج، شائستہ گنج اور صدر ذیلی اضلاع میں رمضان کے روزے نہ رکھنے یا عید کی نماز میں تاخیر کے سبب جھڑپ کے واقعات پیش آئے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں