ٹی آر ایس اور مجلس مل کر تانڈور کو زبردست ترقی دیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

ٹی آر ایس اور مجلس مل کر تانڈور کو زبردست ترقی دیں گے

tandur-corporation-trs-mim-alliance
صدر نشین بلدیہ تانڈور وجئے لکشمی سے صدر مجلس تانڈور ،نائب صدر بلدیہ،فلور لیڈر، ارکان بلدیہ کی ملاقات ، تہنیت پیش
عید کے بعد تمام بلدی حلقوں کا دؤرہ اور مسائل کا جائزہ ، ٹی آر ایس اور مجلس ملکر تانڈور کو زبردست ترقی دیں گے : صدر بلدیہ کا اعلان

بلدیہ تانڈور میں ٹی آر ایس اور مجلس اتحادالمسلمین کی مفاہمت کے بعد صدر نشین بلدیہ تانڈور کے عہدہ پر فائزشریمتی کوٹریکاوجئے لکشمی سے آج ان کی رہائش گاہ پر صدر مجلس اتحادالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی اور انہیں صدر نشین بلدیہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے شال پوشی و گلپوشی کی اوران سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔اس موقع پر صدر نشین بلدیہ کے شوہر و ٹی آر ایس قائد کوٹریکا وینکٹیا بھی موجود تھے۔صدر نشین بلدیہ محترمہ کوٹریکا وجئے لکشمی سے ملاقات کرنے والے اس مجلسی وفد میں نائب صدر نشین بلدیہ سید ساجد علی ، بلدی فلور لیڈر محمد آصف ، معاون رکن بلدیہ محمد جیلانی ، مجلسی ارکان بلدیہ محترمہ محمدی بیگم ، صوفیہ خان ، افشاں جبین ، ملکہ بیگم ، محمد فصیح الدین ، محمد عابد ، بھیم سنگھ راتھوڑاور اروند کمار کے بشمول سیکریٹری مجلس تانڈوربی آر محمد یونس ،جوائنٹ سیکریٹریز ، نبی صابر،
معیز خان ،محمد جمیل ، اور عمر خان اور دیگر شامل تھے صدر مجلس تانڈور عبدالہادی شہری نے اس موقع پر صدر نشین بلدیہ محترمہ کو ٹریکاوجئے لکشمی سے خواہش کی کہ وہ مسلم اکثریتی بلدی حلقوں کا خود دؤرہ کرتے ہوئے ان کی زبوں حالی ، بلدی سہولتوں کے فقدان اور دیگرمسائل کا جائزہ لیں اور ترجیحی بنیاد پر ان مسائل کے حل کو یقینی بنائیں ساتھ ہی تانڈور کے تمام بلدی حلقہ جات کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بھی ممکن بنایا جائے ۔صدر مجلس تانڈور عبدالہادی شہری نے صدر نشین بلدیہ کو تیقن دیا کہ بلدیہ کی جانب سے عوامی مفاد میں کئے جانے والے تمام ترقیاتی اور فلاحی کاموں کی مجلس ہمیشہ تائید کرے گی۔ اور مجلس ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ان سے نمائندگی کرتی رہے گی اس موقع پرصدر نشین بلدیہ محترمہ کو ٹریکا وجئے لکشمی نے صدر نشین بلدیہ کے عہدہ کے لئے مجلس کی تائید پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں 5؍ سال تک ٹی آر ایس اور مجلس ملکر کام کریں گے اورتانڈور کی ہمہ جہت ترقی کو ممکن بنائیں گے ساتھ ہی یہاں عوام کو جواب دہ بلدی انتظامیہ فراہم کیا جائے گا صدر نشین بلدیہ تانڈورشریمتی کوٹریکاوجئے لکشمی نے ان مجلسی قائدین اور ارکان بلدیہ سے کہا کہ بعد رمضان وہ یہاں کے تمام 31؍بلدی حلقوں کا دؤرہ کرتے ہوئے عوام سے راست ملاقات کریں گی اوران کے مسائل سے واقفیت حال کریں گی اور تمام مسائل کے بہتر حل کو یقینی بنائیں گی صدر نشین بلدیہ نے اس مجلسی وفد کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے مساجد کے لئے جاری کردہ گرانٹ اندرون یوم جاری کردی جائے گی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں