بی جے پی صدر کی حیثیت سے امیت شاہ کے تقرر کا آج اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

بی جے پی صدر کی حیثیت سے امیت شاہ کے تقرر کا آج اعلان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندرمودی کے قریبی مددگار امیت شاہ بی جے پی کے نئے صدر بننے کے لئے تیار ہیں ۔ توقع ہے کہ پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ چہار شنبہ کو ان کے نام کا اعلان کرے گا۔ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا ایک اجلاس چہار شنبہ کو ہوگا جس میں پارٹی کے نئے صدر کی حیثیت سے امیت شاہ کے نام پر مہر لگائی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ راجناتھ سنگھ سے عنان قیادت سنبھالیں گے جواب مرکزی وزیر داخلہ بن گئے ہیں اور ایک شخص ایک عہدہ فارمولہ کے تحت بی جے پی کی ذمہ داری ترک کرنے کااعلان کیا ہے۔ امیت شاہ نے شمالی ہند بالخصوص اہم ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کی زبردست کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا۔

Amit Shah named BJP's new president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں