مہاراشٹرا سدن کا واقعہ افسوسناک اور بدبختانہ - وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-26

مہاراشٹرا سدن کا واقعہ افسوسناک اور بدبختانہ - وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی
یو این آئی
مہاراشٹر ا سدن میں شیو سینا کے چندارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ایک مسلم ملازم کو رمجان کے دوران زیردستی چپاتی کھلانے کے17جولائی کے واقعہ کو قابل افسوس اور بدبختانہ قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت تمام شہریوں کو دستور میں دی گئی مذہبی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عہد رکھتی ہے ۔ راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کرسی صدارت کے توسط سے وہ ایوان کو یہ بتانا چاہیں گے کہ مذکورہ واقعہ قابل افسوس اور بدبختانہ تھا۔ وہ ایوان سے کہنا چاہیں گے کہ ان کی حکومت شہریوں کو دستور کی جانب سے دی گئی مذہبی آزادی کے تحفظ کا عہد رکھتی ہے ۔ انہوں نے تمام معزز اراکین سے اپیل کی کہ ملک کی مذہبی ہم آہنگی کی برقراری کی مسلسل کوششیں کی جائیں ۔ واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مہاراشٹرا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق17جولائی کو صبح11:30بجے مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے چند ارکان پارلیمنٹ نے نیو مہاراشٹرا سدن میں آئی آر سی ٹی سی کی جانب سے سپلائی کی جانے والی غذا پر اعتراض کیا۔ انہوں نے آئی آر سی ٹی سی کی خدمات فی الفور ختم کردینے کا مطالبہ کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں