راشٹر پتی بھون میوزیم قوم کے نام وقف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-26

راشٹر پتی بھون میوزیم قوم کے نام وقف

نئی دہلی
یو این آئی
اپنی تاریخی اور تقافتی وراثت کے لئے دنیا میں مشہور راشٹرپتی بھون میں میوزیم کی شکل میں ایک اور ورثہ شامل ہوگیا ہے جس کا افتتاح ملک کے اولین شہری پرنب مکھرجی نے کیا۔ مکھر جی نے صدر کی حیثیت سے اپنے دو سال مکمل کرلئے اور اس دوران انہوں نے راشٹرا پتی بھون میوزیم کو ملک کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر مسٹر مکھرجی نے کہا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، پارلیمانی امور کے وزیر وینکیا نائیڈو اور دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں ملک کو یہ میوزیم وقف کرتا ہوں۔
راشٹر پتی بھون کا مغل گارڈن جس طرح دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے کشش کا مرکز بنا رہتا ہے ۔ ویسے ہی امید کی جاسکتی ہے کہ راشٹرپتی میوزیم بھی لوگوں کی توجہ کھینچے گا کیونکہ اس میوزیم میں 1911کے دہلی دربار سے لے کر 1950میں پہلے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر راجندر پرساد کی حلف برداری کی تصویروں اور دیگر تاریخی نوادرات کو رکھا گیا ہے ۔ اس میوزیم میں جھانکیوں کے توط سے راشٹر پتی بھون سے متعلق اطلاعات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ یکم اگست سے یہ میوزیم عام لوگوں کے لئے کھلے گا اور تین مہینے تک اس میوزیم میں ٹکٹ نہیں لگے گا۔

Rashtrapati Bhavan museum dedicated to the nation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں