رائٹر
ایک طبقہ کے رکن کی جانب سے فیس بک پر اہانت اسلام سے متعلق تحریر کے الزام کے بعد پاکستانیوں کے ایک ہجوم نے اس طبقہ کی ایک خاتون اور اس کی دو پوتیوں کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کا یہ تازہ واقعہ ہے ۔ مہلوک خاتون اور اس کی7سالہ پوتی اور اس کی کم عمر بہن کاتعلق فرقہ احمدیہ سے تھاجو خود کو مسلم سمجھتا ہے لیکن محمدؐ کے بعد ایک اورپیغمبر پرایمان رکھتا ہے ۔ پاکستان میں1984ء میں مدون قانون کے ذریعہ انہیں غیر مسلم قرار دیا گیا اور کئی پاکستانی انہیں منافق خیال کرتے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت سے تقریباًً220کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع ٹاؤن گجرانوالہ میں ہفتہ کے دن دیرگئے احمدیہ فرقہ کے ایک نوجوان پر جو فیس بک پر قابل اعتراض مواد تحریر کرنے کا ملزم تھا، سے بحث و تکرار کے بعد تشدد شروع ہوا۔ پولیس کا ایک عہدیدار جو اپنا نام مخفی رکھنا چاہتا تھا ، نے بتایا کہ بعد ازاں تقریباً150افراد پر مبنی ایک ہجوم پولیس اسٹیشن پہنچ کر ملزم کیخلاف اہانت اسلام کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس جب کہ ہجوم کے ساتھ بات چیت کررہی تھی ایک دوسراہجوم وہاں پہنچ کر احمدیہ فرقہ کے مکانوں کو نذر آتش کرنا شروع کیا۔ احمدیہ فرقہ کے ایک ترجمان سلیم الدین نے بتایا کہ چار سال قبل ان کے طبقہ پر سلسلہ وار حملوں جن میں86احمدیہ ہلاک ہوئے کے بعد ان پر آج کا حملہ بدترین تھا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں