پی ٹی آئی
غزہ کے جنگ زدہ علاقہ کے متاٖثرین کو غذا اور ادویات کی ہنگامی سپلائی فراہم کرنے آسٹریلیا نے آج انسانی بنیاد پر فوری امدادکیلئے مزید5ملین آسٹریلیائی ڈالر کا اعلان کیا ۔ وزیر خارجہ آسٹریلیا جولی بشپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت کو اسرائیل اور حماس کے مابین لڑائی جاری رہنے ، انسانی ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بگڑتی ہوئی انسانیت کی صورتحال پر شدیدتشویش لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی فلسطینی شہریوں کے ساتھ کئی اسرائیلی سپاہی اور شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔ شہریوں کی بڑی تعداد بے گھر ہوگئی ہے اور ضروری خدمات کو نقصان پہنچا ہے ۔ اور ذرائع معاش ختم ہوگئے ہیں ۔ آسٹریلیا ، غزہ کے لئے انسانی بنیاد پر فوری پانچ ملین آسٹریلیائی ڈالر کی امدادکا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امداد اقوا م متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این ارڈبلیو اے)کے توسط سے غزہ کو فراہم کی جائیگی۔
Australia gives $5 mn for Gaza relief
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں