شاہ عبداللہ کی جانب سے فلسطینیوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-29

شاہ عبداللہ کی جانب سے فلسطینیوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

ریاض
سعودی گزٹ
فلسطینی اتھاریٹی کے سربراہ محمودعباس نے اعلی اختیار اتی فلسطینی وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود سے جدہ میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال بالخصوص غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شاہ عبداللہ نے صدر محمود عباس کو مشکل وقت میں فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ملاقات میں ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز شاہ عبداللہ کے مشیر خاص اور جنرل انٹلی جنس چیف شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبداللہ بن عبدالعزیز ، وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز ، نائب وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز جبکہ فلسطینی اتھاریٹی کی ایگزیکٹیو کے رکن ڈاکٹر صاحب عریقات ، صدر کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر محمود الھباش ، سفارتی مشیر مجدی الخالدی ،جنرل انٹیلی جنس چیف ماجدی فرج، سعودی عرب میں فسلطین کے سفیر عبداللہ آغا اور جدہ میں فلسطین کے قونصل جنرل ڈاکٹر عماد اشعث بھی شریک تھے ۔

King Abdullah assured all possible assistance to the Palestinians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں