سوپر سونک کروز میزائل برہموس کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

سوپر سونک کروز میزائل برہموس کا کامیاب تجربہ

بالیشور
یو این آئی
ہندوستان نے اڑیسہ کے ساحل پر منگل کو290کلو میٹر تک وار کرنے کی صلاحیت سے لیس برہموس سپر سونک میزائل کے ایک جدیدایڈیشن کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اس تجربے سے ہندوستان کو ایسی صلاحیت حاصل ہوگئی جس سے وہ پہاڑوں یا عمارتوں کے جھرمٹ میں چھپے ہوئے دشمنوں پر ٹھیک ٹھیک نشانہ لگا سکتا ہے ۔
برہموس کے سربراہ اے شیو تنوپلئی نے بتایا کہ میزائل نے اپنے مصنوعی نشانے تک پہنچنے کے لئے تقریباً پانچ سو سیکنڈ میں290کلو میٹررینج کا سفر طے کیا ۔ صحیح نشانہ لگانے کی میزائل کی بڑھی ہوئی صلاحیت کو بتاتے ہوئے پلئی نے کہا ، نئے سافٹ ویئر ایل گوردم سے لیس اور ہندوستانی سائنسدانوں اور صنعت کی جانب سے ملک میں تیار گگن سسٹم سمیت کئی سٹیلائٹس کو جوڑنے والے جدید ترین ڈائریکشن سسٹم سے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی جنگ میں زمین پر پوشیدہ نشانے کے خلاف زیادہ صحیح حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل ہوئی ہے ۔تجربے کی جگہ پر موجود اور برہموس اور ڈی آر ڈی او کے افسران نے کہا تھا کہ پہلے میزائل اپنے نشانے کے قریب10میٹر تک بھٹک سکتی تھی ۔ لیکن اب نیا سسٹم اس کے بھٹکاؤ کو5میٹر تک کم کردے گا جس سے پہاڑوں پر جنگ کی صورت میں یہ اور زیادہ کارگر صلاحیت والی ثابت ہوگی ۔
ڈی آر ڈی او کے رابطہ عامہ ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر اور سینئر دفاعی سائنس داں روی کمار گپتا نے کہا یہ برہموس کا توسیع آمیز تجربہ تھا۔ واضح ہو کہ برہموس کو تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ کسی بھی جہاز یا آبدوز پر لگایاجاسکتا ہے۔9میٹر لمبا اور تقریباً3ٹن وزنی یہ میزائل 14کلو میٹر کی اونچائی تک آواز سے دوسری تیز رفتار سے اڑ سکتا ہے ۔ اس میزائل کا پہلا تجربہ12جون2001کو ہوا تھا۔ اس میزائل کو پہلے ہی فوج اور بحریہ میں شامل کیا جاچکا ہے اور بحریہ کے جدید ترین شکل کا یہ میزائل اب اپنے آخری مرحلے میں ہے۔2005میں ہندوستانی بحری فوج میں برہموس کی سیریز کے پہلے ورژن کو شامل کئے جانے کے بعد اب یہ فوج کی دور یجمنٹ میں پوری طرح سے کام کررہا ہے ۔ غور طلب ہے کہ برہموس ہندوستان وروس کا مشترکہ میزائل ہے ۔ اس کا نام برہم پترا ندی اور روس کی راجدھانی ماسکو کے نام پررکھا گیا ہے۔

India successfully test-fires BrahMos supersonic cruise missile

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں