ریلوے ملازمین کے لئے ریلوے یونیورسٹی کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

ریلوے ملازمین کے لئے ریلوے یونیورسٹی کا قیام

نئی دہلی
یو این آئی
ریلوے کے وزیرمسٹر ڈی وی سدانند گوڑا نے ریلوے اسٹاف کی فلاح و بہبود اور ہنرمندی کے فروغ کے لئے بہت سے اقدامات کااعلان کیا ہے ۔ آج پارلیمنٹ میں 2014-15ء کا ریلوے بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ان اقدامات میں اسٹاف کے فائدے کے لئے فنڈ کی رقم میں اضافہ شامل ہے ۔ جوفی کس پانچ سو روپے سے بڑھا کر آٹھ سو روپے فی کس کیاجائے گا ۔ ریلوے ملازمین کے ہونہار بچوں کے لئے ایک خصوصی اسکیم بھی شامل ہے ۔ جس میں ہونہار بچوں کے لئے تعلیم اور کھیلوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر یہ خصوصی اسکیم لاگو کی جائے گی ۔ ان اقدامات میں اسپتال منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا استعمال بھی شامل ہے تاکہ سبھی ہیلتھ یونٹوں ، ڈویرنل اسپتالوں اور سینٹرل اسپتالوں کے ساتھ ساتھ پینل میں شامل اسپتالوں کومربوط کیا جاسکے ۔ لوکو کیبنوں میں ایئر کنڈیشن فراہم کرنے کے امکانات کاپتہ لگانا بھی ان اقدامات میں شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے تکنیکی اور غیر تکنیکی مضامین دونوں کے لئے ایک ریلوے یونیورسٹی کے قیام پر بھی غور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ریلویز ریلویز گریجویشن اور ہنرمندی کے فروغ کے لئے ریلویز سے متعلق مضمون شروع کرنے کے لئے تکنیکی اداروں کے ساتھ سمجھوتہ کرے گا۔ اسی دوران بنیادی سطح پر اسٹاف کو تکنیکی اور غیر تکنیکی نوعیت کے قلیل مدتی کورسوں کے لئے بھیجا جائے گا جن میں مقامی تکنیکی اداروں کو شامل کیاجائے گا ۔ ہندوستان اور بیرون ملک میں مناسب اداروں میں سبھی سطح کے اسٹاف اورافسروں کو ہائی اسپیڈ ، ہیوی ہال آپریشن جیسے خصوصی شعبوں سے روشناس کرایاجائے گا۔

Government Considering Setting up Rail University: Gowda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں