محکمہ داخلہ کی زائد از 11 ہزار فائلیں و کاغذات تلف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

محکمہ داخلہ کی زائد از 11 ہزار فائلیں و کاغذات تلف

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کے احکامات کے مطابق11000ویڈ آوٹ فائلوں اور کاغذات کو تلف کردیا گیا لیکن ان میں کوئی بھی فائل مہاتما گاندھی کے قتل سے متعلق نہیں تھی ۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج یہ بات کہی ۔ سنگھ نے وزیر اعظم کے احکامات پر مہاتما گاندھی کے قتل سے متعلق فائل کے بشمول1.5لاکھ فائلوں کو تلف کرنے کی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر سی پی آئی ایم کے رکن پارلیمان پی راجیو کی جانب سے الزام عائد کئے جانے کے دو دن بعد راجیہ سبھا میں از خود ایک بیان میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ورک کلچر اور کام کے صحت بخش اور صاف ستھرے کام کے مقام کے لئے وزیر اعظم کے زور دینے کے بعد فائلوں کو تلف کردیا گیا ۔ ایک کابینی سکریٹری نے ہدایت دی تھی کہ فائلوں اور کاغذات کو ریکارڈ کے قوائد کے ساتھ مطابقت میں تلف کیاجانا چاہئے ۔ ہدایات کے مطابق وزارت داخلہ کے مختلف سکشنوں میں پڑی ہوئی فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور جملہ11,100فائلوں کو اس سال5تا8جولائی میعاد کے دوران تلف کردیا گیا ۔ ان11,100فائلوں میں سی پی آئی ایم رکن پارلیمان کی جانب سے لگائے گئے الزام کے مطابق کوئی بھی فائل مہاتما گاندھی کے قتل یا راجندر پرساد لال بہادر شاشتری یا لارڈ مائنٹ بیٹن سے متعلق کوئی بھی فائل نہیں تھی ۔ وزیر داخلہ نے یہ بات بتائی۔

home ministry 11 thousand files destroyed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں