تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں عیدالفطر کا جوش و خروش سے اہتمام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-31

تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں عیدالفطر کا جوش و خروش سے اہتمام

حیدرآباد
آئی اے این ایس
تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں مسلمانوں نے منگل کے دن عبدالفطر جوش و خروش کے ساتھ منائی ۔ غرہ میں شہید ہونے والوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ عید گاہوں میں لگ بھگ10ہزار مسلمانوں نے نماز عیدادا کی ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے مساجد و کھلے میدانوں میں بھی نمازوں کا اہتمام کیا گیا ۔ روایتی لباس میں مرد اور بچوں نے بڑی تعداد میں عید گاہوں اور مساجد میں نماز ادا کی ۔ مساجد میں خطیبوں اور اماموں نے غزہ میں بے قصور بچوں اور خواتین پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ۔ مسلمانوں نے بے قصور افراد کے لئے اللہ سے دعا کی۔ کئی خاندانوں نے فلسطینیوں سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے سادگی سے عید منائی ۔ اسرائیلی اشیاء اور کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے و رقیے تقسیم کیے گئے۔ تاریخی عید گاہ میر عالم میں سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ تاریخی مکہ مسجد، ملٹری گراؤنڈ سکندرآباد عید گاہ اور مادنا پیٹ عید گاہ میں بھی بڑے اجتماعات دیکھے گئے۔ تلنگانہ کے دیگر9اضلاع میں بھی عیدالفطر جوش و خروش سے منائی گئی ۔ ورنگل، کریم نگر ، نظام آباد ، عادل آباد ، نلگنڈہ اور محبوب نگر میں بھی بڑے اجتماعات دیکھے گئے ۔ آندھرا پردیش میں بھی عیدالفطر جوش و خروش سے منائی گئی ۔ کڑپہ ، کرنول ، اننت پور، نیلور، وجئے واڑہ ، گنٹور اور دیگر ٹاؤنس میں عیدالفطر منائی گئی ۔ پولیس نے نماز عید کے موقع پر معقول انتظامات کئے تھے۔ کئی مقامات پر ٹریفک تحدیدات عائد کئے گئے تھے ۔ یو این آئی کے بموجب نماز کے بعد لوگوں نے گلے ملتے ہوئے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی اور شیر خرمہ سے مہمانوں اور رشتہ داروں کی تواضع کی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں