راہول نے قتل کے خوف سے سونیا کو وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے روکا تھا - نٹور سنگھ کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-31

راہول نے قتل کے خوف سے سونیا کو وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے روکا تھا - نٹور سنگھ کا دعویٰ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سونیا گاندھی نے اپنے فرزند کی سخت مخالفت کی وجہ سے2004میں وزیر اعظم بننے سے انکار کردیا تھا کیونکہ راہول کو اپنی والدہ کے قتل کا خوف تھا جس طرح انکے والد راجیو گاندھی اور دادی اندرا گاندھی کا قتل ہوا تھا اور راہول گاندھی بہت ضدی ہیں اور سونیا گاندھی ان کی ضد کے آگے ڈھیر ہوگئیں۔83سالہ سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے آج اپنی کتاب بعنوان’’ سوانح عمری ون لائف از ناٹ انف‘‘ کے اجراء سے قبل ایک پرائیویٹ چینل سے بات چیت میں اس بات کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ محترمہ سونیا گاندھی نے2004میں اس وجہ سے وزیر اعظم کا عہدہ تسلیم نہیں کیا کہ ان کے دل نے انہیں ایسا کرنے کے لئے کہا بلکہ اس کی اصل وجہ کچھ اور تھی ۔ اپنی کتاب میں اس بات کا انکشاف نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے7مئی کو سونیا گاندھی اپنی دختر پرینکا گاندھی کے ہمراہ میری رہائش گاہ پر آئی تھی لیکن حقائق کا انکشاف کرنے کے لئے میں نے اس سچ کا اپنی کتاب میں انکشاف کردیا ہے ۔ سنگھ نے اپنے انٹرویو میں اس بات کا دعویٰ کیا۔ سنگھ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اس وقت کے نائب صدر دیال شرما ہی1991میں وزارت عظمیٰ کے لئے سونیا گاندھی کی پہلی پسند تھے ، لیکن خرابی صحت کی وجہ سے انہوں نے اس عہدہ سے انکار کردیا ۔ جس کے بعد سونیا گاندھی نے پی وی نرسمہا راؤ کا انتخاب کیا جنہیں وہ جانتی بھی نہیں تھی۔ نتیجہ میں ان کے درمیان کبھی خوشگوار تعلقات قائم نہ ہوسکے ۔

Rahul told Sonia not to accept PM post, Natwar Singh says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں