بٹس پلانی کے کیمپس کو 1600 کروڑ سے توسیع دینے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

بٹس پلانی کے کیمپس کو 1600 کروڑ سے توسیع دینے کا منصوبہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس جو بٹس پلانی سے معروف ہے، آئندہ 5سال کے دوران ایک ہزار600کروڑ روپے سے اپنے کیمپس کو وسعت دینے کے لئے منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ اس کے یہ کیمپس پلانی، دبئی گوا اور حیدرآباد میں واقع ہیں ۔ بٹس پلانی حیدرآبار کے ڈائرکٹروی ایس راؤ نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ بٹس پلانی کے پراجکٹس میں توسیع کا مقصد یہ ہے کہ اس میں موجودہ دستیاب نشستوں 11ہزار600سے بڑھا کر انہیں18ہزار500کیاجائے انہوں نے کہا کہ بٹس کی جانب سے گریجویٹ کورسس پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور آئندہ5سال کے دوران تمام4کیمپس پر ایک ہزار600کروڑ روپے سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے ۔، موجودہ نشستوں کی تعداد11ہزار600ہے جبکہ ان نشستوں کو18ہزار500کرنے کا آئندہ 5سال کے دوران منصوبہ بنایاگیا ہے ۔ راؤ نے مزید کہا کہ حالانکہ ملک کے کئی علاقوں سے بٹس پلانی کے مراکز قائم کرنے کی اپیلیں موصول ہوئی ہیں لیکن فی الحال بٹس پلانی کا نئے مرکز قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ1900ء میں چھوٹے سے اسکول کی بنیاد جی ڈی برلا نے ڈالی تھی جو ایک ممتاز صنعت کار ہیں۔ آج اس کے اعلیٰ تعلیم کے بے شمار ادارے ہیں جس میں انجینئرنگ کے بشمول تعلیم کے کئی شعبوں میں درس و تدریس کا کام جاری ہے ۔1964میں جب کہ یہ تمام کالجس عالمی معیار کی تعلیم دی جاتی ہے۔ راؤ نے کہا کہ آج بھی ملک میں ماہر اور بہترین اساتذہ کی زبردست کمی ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے بٹس پلانی نئی ٹکنالوجی سے استفادہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جیسے ورچول کلاس روم ، آن لائن کورسس وغیرہ ۔ ان کے مطابق عالمی ادارے جیسے ایم آئی ٹی ، اسٹان فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے آن لائن کورسس کی پیشکش کی جارہی ہے ۔

BITS Pilani may spend Rs 1,600 crore for expansion in five years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں