وشاکھا پٹنم میں وپرو خدمات کو توسیع 500 کروڑ کی سرمایہ کاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-30

وشاکھا پٹنم میں وپرو خدمات کو توسیع 500 کروڑ کی سرمایہ کاری

حیدرآباد
آئی اے این ایس
بڑی آئی ٹی کمپنی وپرو500کروڑ کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے ساحلی شہر وشاکھ پٹنم میں اپنی خدمات کو وسعت دے گی۔ وپرو کے چیرمین عظیم پریم جی نے اتوار کو بتایا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سے انہوں نے ملاقات کی اور توسیعی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی پی رگھوناتھ ریڈی نے بتایا کہ وپرو چیرمین نے خصوصی معاشی زون کو فروغ دینے انہوں نے منظوری حاصل کرلی ہے ۔ 3ایکڑ کی اراضی پر ایس ای زیڈ قائم کیاجائے گا ۔ سہولت پانچ لاکھ مربع فٹ رقبہ پر مشتمل ہوگی جس سے آئندہ پانچ برسوں میں6400افراد کو روزگار فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ2004-05میں فی ایکڑ80لاکھ کے مصارف سے7ایکڑ اراضی فراہم کی گئی تھی اور دو ہزار افراد کو ملازمت کا عہد کیا گیا تھا۔ کمپنی نے دو لاکھ فٹ رقبہ پرکمپنیکا تعمیری کام انجام دیاہے۔ فی الحال650پیشہ ورانہ ماہرین کام کررہے ہیں۔ماباقی اراضی پر ایس ای زیڈ قائم کیاجائے گا۔ نائیڈو نے درخواست دی کہ تروپتی، وجئے واڑہ اور کاکیناڈا میں بھی خدمات کو وسعت دی ۔ عظیم پریم جی نیہندو پور کے قریب 50ایکڑ اراضی طلب کی ہے جہاں صابن تیار کرنے اورچربی ترشے تیار کرنے پلانٹ قائم کیے جائیں گے ۔ وزیر آئی ٹی نیکہا کہ پلانٹ کیلئے500کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ رگھوناتھ ریڈی نے ادعا کیا کہ ٹیک مہندرا وشاکھا پٹنم میں خدمات کو وسعت دینے آگے آیا ہے جہاں حکومت میگا آئی ٹی مرکز 5ملین مربع فٹ کے رقبہ پر عوامی خانگی شراکت داری سے قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔

Wipro plans to invest Rs 500 crore in Andhra Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں