سہارنپور تنازعہ - قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-30

سہارنپور تنازعہ - قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی

لکھنو
ایس این بی
سہارنپور میں اراضی تنازعہ کو لے کر ہوئے فساد کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے چیئر مین کی قیادت میں سکھ نمائندوں نے یہاں آکر وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے ملاقات کی ہے ۔ سکھ ممبران اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سے سہارنپور میں گرودوارہ کی متنازعہ اراضی کے معاملہ میں عدالت کے فیصلہ کو قبول کئے جانے کا مطالبہ رکھا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب سے آئے ممبران اسمبلی کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت سبھی کو انصاف اور سیکوریٹی مہیا کرانے کے لئے پابند عہد ہے ۔ سہارنپور واقعہ کے قصور وار وں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے چیئر مین چرنجیت سنگھ اٹوال اور ان کے ساتھ آئے دو دیگر ممبران اسمبلی نے پیر کو وزیر اعلیٰ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ان کے ساتھ اکالی دل کے جنرل سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ سیکھویندر سنگھ ڈھینڈسا اور دو دیگر ممبران اسمبلی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سہارنپور میں متنازعہ اراضی کے سلسلہ میں عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ واقعہ سے متاثرہ لوگوں کو ریاستی حکومت کے ذریعہ پورا معاوضہ دیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اچانک بھڑکے فرقہ وارانہ فساد واقعہ کو قابو میں کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت کے ذریعہ فوراً کارروائی کی گئی ۔

Strictly monitor situation in Saharanpur: UP CM asks officials

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں