لیبیا کا سفر نہ کرنے ہندوستانیوں کو مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-30

لیبیا کا سفر نہ کرنے ہندوستانیوں کو مشورہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لیبیا میں تشدد میں اضافہ کے درمیان ہندوستان نے اپنے تمام شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لڑائی سے متاثرہ ملک کو چھوڑ دیں اور وہاں کا سفر نہ کریں۔ تریپولی میں ہندوستانی مشن کی جانب سے جاری مشاورتی نوٹ میں کہا گیا کہ لیبیا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ہندوستانی شہریون کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ محفوٖظ مقامات کی طرف جائیں اور لڑائی سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے احتیاط کریں ۔ انہیں یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ لیبیا کو چھوڑنے کے لئے تمام دستیاب ذرائع کا استعمال کریں ۔ نوٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان سے لیبیا کا سفر کرنے والے تمام افراد کو صورتحال بہتر ہونے تک اپنے منصوبوں کو ملتوی کردینا چاہئے ۔ یہ بھی کہا گیا کہ تمام ہندوستانیوں کوتریپولی اور بن غازی میں لڑائی سے متاثرہ مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہئے اور فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہوجاناچاہئے ۔

Indian Warns Against Travel to Libya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں