بچوں کی پیدائش پر کنٹرول میں مغربی بنگال سرفہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-13

بچوں کی پیدائش پر کنٹرول میں مغربی بنگال سرفہرست

کولکاتا
ایس این بی
اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ حالانکہ مرکزی حکومت نے تمام ریاستی حکومتوں کو اس پر کنٹرول کے لئے سخت ہدایت دی ہے اور آبادی پر کنٹرول کے لئے ہر طرح کا ہتھکنڈا اپنانے کو بھی کہا ہے ۔ ان سب کے باوجود بیشتر ریاستوں میں حالات قابو سے باہر ہیں۔ مگر مغربی بنگال میں فی الحال بچوں کی پیدائش پر کنٹرول کیاجارہا ہے ۔ اتنا ہی نہیں اس معاملے میں ریاست مغربی بنگال سرفہرست ہے ۔ ریاستی وزیر صحت برائے مملکت چندریما بھٹا چاریہ نے آج اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ آبادی پر کنٹرول میں ریاست مغربی بنگال کو کامیابی ملی ۔ریاست میں بچوں کی پیدائش کا تناسب1.7جب کہ شہری علاقوں میں1.37فیصد ہے ۔ وزیر کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ آبادی پر کنٹرول میں حکومت مغربی بنگال نے مختلف طرح کے منصوبوں پر عمل کیا نیز کئی طرح کے عوامی بیداری پروگرام کو بھی شہر اور اضلاع میں نافذ کیا تاکہ لوگوں کے اندر بیداری لائی جاسکے ۔

WB tops in birth control

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں